Nojoto: Largest Storytelling Platform

اک مدت ہوئی ان سے بچھڑے جانے کیوں پھر بھی امیدِ و

اک مدت ہوئی ان سے بچھڑے 
جانے کیوں پھر بھی امیدِ وصل باقی ہے

اک مدت ہوئی ان کو دیکھے 
جانے کیوں پھر بھی تصویر دل نے سنبھالی ہے

اک مدت ہوئی ان سے کچھ کہے
جانے کیوں پھر بھی کہنے کو کچھ تو باقی ہے

اک مدت ہوئی امیدِ وفا ٹوٹے 
جانے کیوں پھر بھی محبت کا بھرم باقی ہے

اک مدت ہوئی اندھیروں میں سفر کرتے
جانے کیوں پھر بھی گمانِ سَحَر باقی ہے

اک مدت ہوئی ان سے بچھڑے 
جانے کیوں پھر بھی امیدِ وصل باقی ہے

©Qamar Fatima #muddat
اک مدت ہوئی ان سے بچھڑے 
جانے کیوں پھر بھی امیدِ وصل باقی ہے

اک مدت ہوئی ان کو دیکھے 
جانے کیوں پھر بھی تصویر دل نے سنبھالی ہے

اک مدت ہوئی ان سے کچھ کہے
جانے کیوں پھر بھی کہنے کو کچھ تو باقی ہے

اک مدت ہوئی امیدِ وفا ٹوٹے 
جانے کیوں پھر بھی محبت کا بھرم باقی ہے

اک مدت ہوئی اندھیروں میں سفر کرتے
جانے کیوں پھر بھی گمانِ سَحَر باقی ہے

اک مدت ہوئی ان سے بچھڑے 
جانے کیوں پھر بھی امیدِ وصل باقی ہے

©Qamar Fatima #muddat
qamarfatima3575

Qamar Fatima

New Creator