Nojoto: Largest Storytelling Platform

🌲نعت رسول مقبولﷺ🌲 سنبھل جا اے دل مضطر مدینہ پاک

🌲نعت رسول مقبولﷺ🌲

سنبھل جا اے دل مضطر مدینہ پاک آنے والا ہے
لُٹا اے چشمِ تر گوھر مدینہ پاک آنے والا ہے
 
قدم بن جائے میرا سر مدینہ آنے والا ہے
بچھوں رہ میں نظر بن کر مدینہ پاک آنے والا ہے

جو دیکھے ان کا نقش پا خدا سے وہ نظر مانگوں
چراغِ دل چلوں لے کر مدینہ پاک آنے والا ہے

کرم ان کا چلا یوں دل سے کہتا راہِ طیبہ میں
دلِ مضطر تسلی کر مدینہ پاک آنے والا ہے

مدینہ کی نچھاور ہیں یہ میرا دل مری آنکھیں
نچھاور ہوں مدینہ پر مدینہ پاک آنے والا ہے

فضائیں مہکی مہکی ہیں ہوائیں بھینی بھینی ہیں
بسی ہے کیسی مشک تر مدینہ پاک آنے والا ہے

قمر آیا ہے شاید ان کے تلووں کی ضیاء لینے
بچھا ہے چاند کا بستر مدینہ پاک آنے والا ہے

غبارِ راہِ انور کس قدر پرنور ہے اخترؔ
تنی ہے نور کی چادر مدینہ پاک آنے والا ہے

طالب دعا۔۔۔۔۔سادات اکرام

©(Nazuk khan) kaalam تاج الشریعہ

#together