Nojoto: Largest Storytelling Platform
falakehsan9206
  • 63Stories
  • 162Followers
  • 281Love
    0Views

Falak Ehsan

poet

  • Popular
  • Latest
  • Video
00470fe02ece33d1ffc0689252297dd4

Falak Ehsan

تہی اک امید تم سے کہ وفا تم تو نبھاٶ گے،
مگر تم تو بے وفاٶں کے بادشاہ نکلے۔

00470fe02ece33d1ffc0689252297dd4

Falak Ehsan

لوٹ کے آنٕے کا جو وعدہ کیا تھا اس نے
اسی انتظار میں ساری عمر گزاری ہے ہم نے
تھکا دیا ہے اب اس دل کی تڑپ نے ہم کو
مگر اس کے لوٹ آنے کی امید کو کھوٸ نہیں ہم نے۔

00470fe02ece33d1ffc0689252297dd4

Falak Ehsan

زخم ہرا ہو جاتا ہے ہر بار پھر سے اس درد کا
جب وہ درد کسی اپنے  نےدیا ہوتا ہے
ٹوٹ جاتا ہے بھروسہ ایک بار پھر  وفا پر سے
جب بے وفاٸ کا ذمہ دار کوٸ وفا نبھانے والا ہوتا ہے۔

00470fe02ece33d1ffc0689252297dd4

Falak Ehsan

عشق کرنے کا مطلب ہی وفا نبھانا ہوتا ہے
عشق میں کوٸ بے وفاٸ نہیں ہوتی
جہاں بےوفاٸ ہوتی ہے،وہاں عشق نہیں ہوتا
اور جہاں عشق نہیں ہوتا،وہاں بےقراری نہیں ہوتی۔

00470fe02ece33d1ffc0689252297dd4

Falak Ehsan

کیوں ناکامیوں سے ڈرتے ہو اے میرے دوست
اک بار منزل کی طرف قدم بڑھا کے تو دیکھو
ہارنا اور جیتنا تو قسمت کا کھیل ہے
اک بار قسمت کو آزما کے تو دیکھو
کچھ ایسا کرو کہ غم بھی شرما جاۓ
لبوں پہ ایسی مسکراہٹ سجا کے تو دیکھو۔

00470fe02ece33d1ffc0689252297dd4

Falak Ehsan

چل خو شیوں کا ایک آشیانہ آباد کرتے ہیں
جہاں غم کی کوٸ آنچ نہ ہو 
صرف خوشیوں کی بارات ہو
جہاں مسکراہٹ کی کوٸ وجہ نہ ہو
اور اس کی کلیاں خود بخود چہرے پر کھل جا ۓ
چل اس جگہ کو آباد کرتے ہیں
جہاں رشتوں کی بھرمار ہو
اور وہاں کسی کو اپنا کہنے کے بعد دھوکے کی کوٸ امید نہ ہو
جہاں خواہشوں کا کوٸ مقتل نہ ہو
اور اس کا گلا گھوٹنے والا کوٸ جلاد نہ ہو
چل اس جگہ کو آباد کرتے ہیں

00470fe02ece33d1ffc0689252297dd4

Falak Ehsan

ہم تو پوچھ لیتے ہیں جواب ہر سوالوں کا،
دل میں سوال رکھنے سے اور سوال بنتے ہیں۔

00470fe02ece33d1ffc0689252297dd4

Falak Ehsan

ہاں بہت تم کو محبت کی وفا پر ناز تھا 
اس محبت کو کیا کہے جو بے وفا ہوگٸ۔

00470fe02ece33d1ffc0689252297dd4

Falak Ehsan

سن اے ماں
کیا تجھے کبھی میری یاد نہیں آتی،
کیا تجھے کبھی مجھ سے ملنے کا من نہیں کرتا،
مجھے پتا ہے تو اس مطلبی دنیا سے بہت دور، 
جنت کی اس حسین وادی میں بہت خوش ہے۔ 
پر میں کیا کروں ماں،مجھے تیری، تیری دعاٶں کی ،
تیرے وجود کے ساتھ ہونے کے احساس ضرورت ہے۔
میں اس بے نام دنیا کی بھیڑ میں کہی کھوگٸ ہوں،
 مجھےاس بھیڑ سے نکلنے کے لۓ تیری انگلیوں کی ضرورت ہے۔

00470fe02ece33d1ffc0689252297dd4

Falak Ehsan

اے زندگی اب تو ہی بتا
یہ معمہ ہم سے حل نہ ہوا
کہ کیوں
سپنے تو دکھاتی ہے 
اور دکھا کر واپس لےجاتی ہے
کیوں منزل ملتے ملتے ہی ملنے سے رہ جاتی ہے
کیوں اچھا بننے کے بدلے ظلم کو سہنا پڑتا ہے
کیوں جرم نہ کرتے ہوۓبھی مجرم بننا پڑتا ہے 
کیوں خوش ہونے کے بدلے آنسو کو بہانا پڑتا ہے
کیوں اپنوں کو کھونا پڑ تا ہے
کیوں تکیوں کو بھگونا پڑتا ہے
اے زندگی اب تو ہی بتا؟؟؟

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile