Nojoto: Largest Storytelling Platform
nomankhan3405
  • 238Stories
  • 335Followers
  • 2.2KLove
    6.3KViews

Noman Khan

writer in Urdu Qasid https://www.facebook.com/noman.khan.353803

https://instagram.com/nomiserv

  • Popular
  • Latest
  • Repost
  • Video
01723054899f2894b6e424c9d94341cf

Noman Khan

میں ان پڑھ تھا مجھے پڑھنا سکھایا،
زمانے کی سمجھ دےکر لڑنا سکھایا،
جو میں سیکھتے سیکھتے بھٹک جاؤں تو،
مجھے انگلی پکڑ کر پھر سے چلنا سکھایا،
طاقت نہ تھی اظہار کی مجھ میں،
مجھ پر وقت لگایا اور بولنا سکھایا،
میرے اساتذہ کے ہیں احسانات مجھ پر،
جنہوں نے منزل بہ منزل چڑھنا سکھایا،
دعا ہے رہے قائم ہمیشہ روحانیت کا رشتہ،
جن روحانی والدین نے ہمیں بڑھنا سکھایا۔

©Noman Khan #Teachersday
01723054899f2894b6e424c9d94341cf

Noman Khan

White بے ربط لگ رہا سب کچھ بچھڑنے سے پہلے،
میری جڑیں کاٹ رہا ہے کوئی مرنے سے پہلے،
مسکراہٹ سے کس کس کو بیوقوف بناؤ گے،
تم تو مر چکے ہو جدا ہونے سے پہلے،
اگلی دفعہ ملیں گے ہم تو لپٹے رہیں گے نعمان،
آخری بار جڑ جائیں ہم تم بکھرنے سے پہلے۔

©Noman Khan #Romantic
01723054899f2894b6e424c9d94341cf

Noman Khan

تیری ایک ہی تصویر رہ گئی ہے میرے پاس،
یعنی میرے جینے کا ایک سہارا ابھی باقی ہے۔

©Noman Khan #aaina
01723054899f2894b6e424c9d94341cf

Noman Khan

ایک تو تم دور ہو، پھر ستم انتظار کراتے ہو،
یہ کیفیت چاہت نہ رہی کیا عبادت ہوگئی ہے؟

©Noman Khan #wait
01723054899f2894b6e424c9d94341cf

Noman Khan

BeHappy مسئلہ یہ ہے تم دکھاوے کو سچ مانتے ہو،
مسکراتی تصویروں میں مجھے خوش جانتے ہو،
میرے ساتھ اتنا وقت بِتایا، کیا سب بیکار تھا،
ایسا تو نہیں میں پوچھوں، مجھے پہچانتے ہو؟

©Noman Khan #beHappy
01723054899f2894b6e424c9d94341cf

Noman Khan

مسئلہ یہ ہے تم دکھاوے کو سچ مانتے ہو،
مسکراتی تصویروں میں مجھے خوش جانتے ہو،
میرے ساتھ اتنا وقت بِتایا، کیا سب بیکار تھا،
ایسا تو نہیں میں پوچھوں، مجھے پہچانتے ہو؟
دنیا کے سامنے  تبسم اور فرحت کا قائل ہوں،
مایوسی کفر ہے کیا یہ تم نہیں جانتےہو؟
میں جو ہوں تمہارے سامنے حقیقت پر مبنی ہوں،
پھر بتائے ہوئے سوال کرکے ظرف آزماتے ہو،
بہرحال تم بھی تو فقط ایک انسان ہی ہو نعمان،
دل کی باتیں لکھ کر ، کہ کر،  دلوں کو جلاتے ہو۔

©Noman Khan
01723054899f2894b6e424c9d94341cf

Noman Khan

کبھی وہ درمیاں تھے جو اب ہیں گم کہیں،
وہ ہیں تربت میں، گھر تربت سے کم نہیں،
جن کے دم سے تھی ہر جا تہواروں پر رونق،
وہ ہم میں نہیں اور اب ہم، ہم نہیں۔

©Noman Khan #ramadan
01723054899f2894b6e424c9d94341cf

Noman Khan

Black عید تم سے کیسے ملیں؟ کیا جناب کہتے ہیں؟،
بغل گیر ہو کے ملیں عید کے آداب کہتے ہیں،
کس حیثیت سے آداب کے تقاضے پورے کروں؟
نظروں سے کام چلا لیں آدابِ حجاب کہتے ہیں۔

عید مبارک!!!

©Noman Khan #eidmubarak
01723054899f2894b6e424c9d94341cf

Noman Khan

سوال پوچھ لئے سارے اب جواب چاہیئے،
یعنی اپنی آنکھوں کیلئے خواب چاہئیے،
ملاقات نہ کرنے کا ہر دفعہ بہانا کیوں،
ہمیں اپنے حصے میں کچھ نایاب چاہئیے-

©Noman Khan #hugday
01723054899f2894b6e424c9d94341cf

Noman Khan

Red sands and spectacular sandstone rock formations نہ میں نے پوچھا نہ کچھ بتایا اس نے،
صرف خاموش ہی رہ کر ستایا اس نے،

اب تو اس ڈگر پر گزر رہی ہے زندگی،
نہ میں نے کچھ پایا نہ کچھ پایا اس نے،

رشتے پنپنے کو وقت نہیں احساس چاہئیے،
بس کچھ ایسی ہی باتوں کو سکھایا اس نے،

©Noman Khan #Sands
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile