Nojoto: Largest Storytelling Platform
abdulrehman1615
  • 19Stories
  • 81Followers
  • 134Love
    0Views

Abdul Rehman

Poet Of Feelings

  • Popular
  • Latest
  • Video
09319cafd422173d83530571e4741c9d

Abdul Rehman

بدلتا موسم مسلسل بےقرار کررہا ہے..
کہ یہ تیز بارش مجھے سوگوار کررہا ہے..

ہتھیار سے مارے گا تو پکڑا جائے گا اس لیے..
وہ سخت لہجے سے وار کررہا ہے..

ایک موقع ملا ہے ہمیں پیار کی باتیں کرنے کا..
معلوم نہیں وہ کس وقت کا انتظار کررہا ہے..

میں نے کیا ہی کیا ہاتھ ہی تو چھوما تھا..
تو کیوں بار بار استغفار کررہا ہے..

کبھی کبھی تو لگتا ہے خدا کی قسم..
تو محبت نہیں بس خوار کررہا ہے..

شاعر عبدالرحمن #Morning

8 Love

09319cafd422173d83530571e4741c9d

Abdul Rehman

ہم نہ اپنے ہے نہ تمہارے ہیں..
ہمارے بخت میں فقط خسارے ہیں..

ہمیں یہ بول کر زمین پر اتارا گیا..
ہم آسماں کے نہیں زمیں کے ستارے ہیں..

اور تو چھوڑیں ساری اذیتیں لیکن.. 
بس یہ دکھ کہ تمہیں جیت کے ہارے ہیں..

جس کو پاہ کر غرور تھا مجھے..
آج اس نے بھی تھانے مارے ہیں..

اب لوگوں سے کیا بھیس کریں..
یہ لوگ کونسے ہمارے ہیں..

شاعر عبدالرحمن #Light

8 Love

09319cafd422173d83530571e4741c9d

Abdul Rehman

دل کے سارے غم اُبھر آئے..
خشک آنکھوں میں آنسو اتر آئے..

تیرے دل میں پہنچنے کے لیے..
ہمیں درپیش مشکل سفر آئے..

اس کا مجھ سے کچھ تو رابطہ تھا..
میرے دکھ پہ وہ افسردہ نظر آئے..

لوگ مرتے ہیں حسن و رخسار پر..
ہم ان کی سادگی پہ مر آئے..

تم سے مل کر جو لوٹ آئے ہیں..
نہ تیرے پاس رہے نہ گھر آئے..

ہماری زرا سی چھونے پر..
رنگ اس کے سارے نکھر آئے..

شاعر عبدالرحمن My Ghazal

My Ghazal

8 Love

09319cafd422173d83530571e4741c9d

Abdul Rehman

دن بھر اسے دیکھا پھر بھی آنکھیں رہی طلبگار..
یہ کیسی دیوانگی ہے یا میرے پروردگار..

قاتلانہ ہے تبسّم قاتلانہ گفتگو..
اس کے آگے کچھ نہیں کائنات کا سنگار.. 

وہ میرے بزم میں دن بھی اگر گزار دے..
ان کے آنے کا مگر پھر بھی رہتا انتظار..

میرا عشق و عاشقی سے کوئی نہ تھا واسطہ..
پر جانِ من دل پہ اب تک کس کا ہوا ہے اختیار.. 

آج میں نے طے کیا آج نہ یاد کریں انہیں..
پھر بھی اس کی یاد میں دن سارا دیا گزار..

شاعر عبدالرحمن Writen by Abdul Rehman

Writen by Abdul Rehman

9 Love

09319cafd422173d83530571e4741c9d

Abdul Rehman

جو بھی جانے گا تمہیں کم تر جانے گا..
تجھے کوئی نہ مجھ سے بہتر جانے گا..

تم میرے حد میں رہو گی تو ٹھیک ہوگا..
ورنہ ہر کوئی تمہیں بے در جانے گا..

اب کے پہلو میں بیٹھی ہو تو شب بر بیٹھوں..
سحر کو چھوڑو سحر کا سحر جانے گا..

ساتھ رکھ کر بھی جان سکتا ہے مجھے..
لازم نہیں کہ بچھڑے گا تو قدر جانے گا..

تیری آنکھوں کی معصومیت کا کیا کہوں.. 
اسے جو دیکھ تو تمہیں اپنا مقدر جانے گا..


شاعر عبدالرحمن #Love written by #AbdulRehman

#Love written by #AbdulRehman

1 Love

09319cafd422173d83530571e4741c9d

Abdul Rehman

چاند تارے آفتاب دیکھاونگا۔۔
نئے نئے دلکش خواب دیکھاونگا۔۔

میں کچھ خاص جانتا نہیں تیری آنکھوں کو۔۔
پر ان پہ لکھی ہے جو کتاب دیکھاونگا۔۔

تمہیں ہارایا تو میں نے بھی ہار جانا ہے۔۔
تو ہر سوال کا پہلے جواب دیکھاونگا۔۔

میں اس کے سب گناہ اپنے سر لے لونگا۔۔
کہ فقط خود کو سارے عذاب دیکھاونگا۔۔

اس کے پیار کے قابل اگر بنا میں کبھی۔۔
سامنے بیٹھ کے اس کو حساب دیکھاونگا۔۔

قطرہ قطرہ محبت کا سہارا نہیں لونگا۔۔
میں اپنے عشق کا سیلاب دیکھاونگا۔۔

ایک دن آئینہ تمہارے سامنے رکھ کے۔۔
مہتاب کو مہتاب دیکھاونگا۔۔

شاعر عبدالرحمن Good morning
Jumma Mubarak

Good morning Jumma Mubarak

4 Love

09319cafd422173d83530571e4741c9d

Abdul Rehman

بکھر گئے تو بکھر جائینگے..
پھر ہے مشکل کہ سنور جائینگے..

میرا ہاتھ نہ چھوڑو پکڑے رکھوں..
ہاتھ چھوڑا تو قسم سے مر جائینگے..

تیری زلفوں سے جدائی کے بعد..
ہم بے گھر کدھر جائینگے..

ہم تیرے جسم میں رہنے ہے آئے..
اب کبھی بھی نہ باہر جائینگے..

جس طرح سانس تم لیتی ہوں نہ.. 
اس طرح تم میں اتر جائینگے.. 

تمہاری یاد ساتھ چھوڑ دے اگر..
ہم اکیلے تو ڈر جائینگے..

تم ہمیں روز سمجھایا کرو..
ہم بہت جلد سدھر جائینگے..

شاعر عبدالرحمن پڑھ کر اپنی رائے دیں..
شکریہ

پڑھ کر اپنی رائے دیں.. شکریہ

2 Love

09319cafd422173d83530571e4741c9d

Abdul Rehman

اس کی آنکھوں میں خمار بہتر۔۔
پلکوں پہ زرا سی دار بہتر۔۔

وہ جو ملے تو شکر عطا۔۔
نہ ملے تو انتظار بہتر۔۔
 
سکون ملتا ہے اس سے یہ مت روک۔۔
یہ میری آنکھیں زاروقطار بہتر۔۔

تم نے آکے پھر سے جانا ہے۔
اس خوشی سے ہم سوگوار بہتر۔۔

یادوں میں بڑا منافع ہے۔۔
میرے لئے یہی کاروبار بہتر۔۔

میں چاہتا ہوں کہ میری سانسوں کا۔۔
تیرے ہاتھوں میں ہو اختیار بہتر۔۔

مجھے دنیا کا طور آتا ہے۔۔
تمہیں لگتے ہیں جو فنکار تو فنکار بہتر۔۔

شاعر عبدالرحمن

9 Love

09319cafd422173d83530571e4741c9d

Abdul Rehman

#OpenPoetry لہریں سازشیں میرے خلاف کررہی ہے۔۔
ریت پر نام تیرا لکھو تو صاف کررہی ہے۔۔

خوشیاں جیسے بھول چکی ہو مجھ کو۔۔
اذیتیں ساری میرا طواف کررہی ہے۔۔

میں اس پر جان اپنی نثار کردو ہائے۔۔
وہ میری بات نہیں لہجے کو معاف کررہی ہے۔۔

وہ نہ کہیں مگر سوئی نہیں کہیں شبوں سے۔۔
اس کی آنکھیں مسلسل یہ اعتراف کررہی ہے۔۔

یہ تو اس ہجر کی ساری مہربانی ہے۔۔
جو کہ عشق ہمارا شفاف کررہی ہے۔۔

شاعر عبدالرحمن #OpenPoetry
09319cafd422173d83530571e4741c9d

Abdul Rehman

لہریں سازشیں میرے خلاف کررہی ہے۔۔
ریت پر نام تیرا لکھو تو صاف کررہی ہے۔۔

خوشیاں جیسے بھول چکی ہو مجھ کو۔۔
اذیتیں ساری میرا طواف کررہی ہے۔۔

میں اس پر جان اپنی نثار کردو ہائے۔۔
وہ میری بات نہیں لہجے کو معاف کررہی ہے۔۔

وہ نہ کہیں مگر سوئی نہیں کہیں شبوں سے۔۔
اس کی آنکھیں مسلسل یہ اعتراف کررہی ہے۔۔

یہ تو اس ہجر کی ساری مہربانی ہے۔۔
جو کہ عشق ہمارا شفاف کررہی ہے۔۔

شاعر عبدالرحمن

8 Love

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile