Nojoto: Largest Storytelling Platform
hammadniazi4921
  • 27Stories
  • 88Followers
  • 108Love
    0Views

Hammad Niazi

  • Popular
  • Latest
  • Video
0b6b7cd696df115064cfe24837c27ed3

Hammad Niazi

آزادی! اے شہزادی ترے ایک سخن کی دَین
سنّاٹے کی سِل میں پھوٹے آوازوں کے پھول

حماد نیازی

0b6b7cd696df115064cfe24837c27ed3

Hammad Niazi

اس دریا کو لوگ محبت کہتے ہیں 
جس دریا کا کہیں کنارہ نئیں ہونا

حماد نیازی Mohabbat

Mohabbat

0b6b7cd696df115064cfe24837c27ed3

Hammad Niazi

Jin gunahon ko tera dil chahay
Un gunahon ki kher ho aameen


Hammad Niazi تیرے گاؤں کی خیر ہو آمین
تیری راہوں کی خیر ہو آمین

جن نگاہوں نے تجھکو دیکھا ہو
ان نگاہوں کی خیر ہو آمین

جن صداؤں کو تیرے کان سنیں
ان صداؤں کی خیر ہو آمین

تیرے گاؤں کی خیر ہو آمین تیری راہوں کی خیر ہو آمین جن نگاہوں نے تجھکو دیکھا ہو ان نگاہوں کی خیر ہو آمین جن صداؤں کو تیرے کان سنیں ان صداؤں کی خیر ہو آمین #Poetry #ghazal #urdu

0b6b7cd696df115064cfe24837c27ed3

Hammad Niazi

میں ریت ہوتا ہوا خود کو دیکھ سکتا ہوں
گئے زمانوں کے آثار سے نکلتا ہوا

حماد نیازی #poetry#urdu
0b6b7cd696df115064cfe24837c27ed3

Hammad Niazi

आंधी وہ پیڑ جس کی چھاؤں میں، کٹی تھی عمر گاؤں میں
میں چوم چوم تھک گیا مگر یہ دل بھرا نہیں

حماد نیازی #poetry #father
0b6b7cd696df115064cfe24837c27ed3

Hammad Niazi

#Weerani#poetry
0b6b7cd696df115064cfe24837c27ed3

Hammad Niazi

عمرِ در شعر بسر کردہ و در باختہ ام
عمرِدر باختہ را، بارِ دگر باختہ ام

عرفی #persian#poetry
0b6b7cd696df115064cfe24837c27ed3

Hammad Niazi

یہ پھول یوں بھی بہت ہی عزیز ہیں ہم کو
ترے لبوں سے لگانے کے کام آئیں گے

یہ ڈگریوں کے پلندے یہ رول آف آنر
سنبھالیے کہ جلانے کے کام آئیں گے

حماد نیازی #poetry#phool
0b6b7cd696df115064cfe24837c27ed3

Hammad Niazi

میں اپنی ماں کا عزیز بوسہ لیے گلی میں کھڑا ہوا تھا
نواحِ دل سے نشيبِ جاں تک تمام رستے لہک رہے  تھے

حماد نیازی #mothersday#poetry #urdu
0b6b7cd696df115064cfe24837c27ed3

Hammad Niazi

محبت میں (نثری نظم)

پاؤں چومے جاتے هیں
بےبسی کا نوحه گانے کے لیے
هاتھ تھاما جاتا هے
چھوڑ دینے کے لیے
ساتھ رها جاتا هے 
انتظار کی عادت ڈالنے کے لیے
تکیے میں منه چھپا کے رویا جاتا هے
وصل کو شاندار بنانے کے لیے
سینے میں سناٹا بھرا جاتا هے
زور زور سے چیخنے کے لیے
راتوں کو جاگا جاتا هے
کسی کو سوتا هوا دیکھنے کے لیے
بار بار پکارا جاتا هے
خاموشی کی پینٹنگ بنانے کے لیے
شاعری کی جاتی هے
اداسی کی لے دریافت کرنے کے لیے
سجدے کیے جاتے هیں
پیشانی کا قرض ادا کرنے کے لیے
بهت شدت سے یاد کیا جاتا هے
بهت آسانی سے بھول جانے کے لیے
اپنی تاریخ پیدائش بھلا دی جاتی هے
مسرت کا ایک دن گزارنے کے لیے
بهت کم جیا جاتا هے 
بهت دیر تک زنده رهنے کے لیے
---------
حماد نیازی . . .

Hammad Niazi #love#poetry
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile