Nojoto: Largest Storytelling Platform
alihassan3655
  • 158Stories
  • 206Followers
  • 1.9KLove
    4.2LacViews

ali hassan

Hi friends I am not a poet myself but I love poets and poetry. So I share with friends what I like

  • Popular
  • Latest
  • Repost
  • Video
138640c24d423d058d6f3116771c16cc

ali hassan

سوچتا ہوں کہ تیری یاد آخر 
اب کسے رات بھر جگاتی ہے

جون ایلیا

©ali hassan
  #For❤U

For❤U #Shayari

138640c24d423d058d6f3116771c16cc

ali hassan

شاید تمہارے ساتھ بھی واپس نہ آ سکیں
وہ ولولے جو ساتھ تمہارے چلے گئے

سیف الدین سیف

©ali hassan
  #snowpark
138640c24d423d058d6f3116771c16cc

ali hassan

bench کب تک بوجھل پلکوں سے اشکوں کے ستارے ٹوٹیں گے 
کب تک آہیں سسک سسک کر ہونٹوں پر دم توڑیں گی 

کب تک میں یاس و امید کے دوراہے پر ڈولوں گا 
کب تک تیری یادیں میرے ٹوٹے سپنے جوڑیں گی

احمد راہی

©ali hassan
  #Bench
138640c24d423d058d6f3116771c16cc

ali hassan

#For❤U

For❤U #Shayari

138640c24d423d058d6f3116771c16cc

ali hassan

#foryou
138640c24d423d058d6f3116771c16cc

ali hassan

آج   تو   ہم کو پاگل کہہ لو پتھر پھینکو طنز کرو 
عشق کی بازی کھیل نہیں ہے کھیلو گے تو ہارو گے 

ابن انشا

©ali hassan
  #udaan
138640c24d423d058d6f3116771c16cc

ali hassan

کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی سو میں نے جیون وار دیا​ 
میں   کیسا   زندہ   آدمی تھا اک شخص نے مجھ کو مار دیا​ 
 
اک   سبز   شاخ گلاب کی تھی اک دنیا اپنے خواب کی تھی​ 
وہ   ایک   بہار   جو آئی نہیں اس کے لیے سب کچھ ہار دیا​ 
 
یہ   سجا   سجایا گھر ساتھی مری ذات نہیں مرا حال نہیں​ 
اے   کاش   کبھی   تم   جان  سکو اس سکھ نے جو آزار دیا​ 
 
میں   کھلی   ہوئی اک سچائی مجھے جاننے والے جانتے ہیں​ 
میں   نے  کن  لوگوں کو نفرت دی اور کن لوگوں کو پیار دیا​ 
 
وہ   عشق   بہت   مشکل تھا مگر آسان نہ تھا یوں جینا بھی​ 
اس   عشق   نے   زندہ   رہنے   کا   مجھے ظرف دیا پندار دیا​ 

عبیداللہ علیم

©ali hassan
  #ArabianNight
138640c24d423d058d6f3116771c16cc

ali hassan

خار و خس تو اٹھیں راستہ تو چلے 
میں اگر تھک گیا قافلہ تو چلے 

چاند سورج بزرگوں کے نقش قدم 
خیر بجھنے دو ان کو ہوا تو چلے 

حاکم شہر یہ بھی کوئی شہر ہے 
مسجدیں بند ہیں مے کدہ تو چلے 

اس کو مذہب کہو یا سیاست کہو 
خودکشی کا ہنر تم سکھا تو چلے 

اتنی لاشیں میں کیسے اٹھا پاؤں گا 
آپ اینٹوں کی حرمت بچا تو چلے 

بیلچے لاؤ کھولو زمیں کی تہیں 
میں کہاں دفن ہوں کچھ پتا تو چلے

کیفی اعظمی

©ali hassan
  #PhisaltaSamay
138640c24d423d058d6f3116771c16cc

ali hassan

فلسفے عشق میں پیش آئے سوالوں کی طرح
ہم پریشاں ہی رہے اپنے خیالوں کی طرح

شیشہ گر بیٹھے رہے ذکر مسیحا لے کر
اور ہم ٹوٹ گئے کانچ کے پیالوں کی طرح

جب بھی انجام محبت نے پکارا خود کو
وقت نے پیش کیا ہم کو مثالوں کی طرح

ذکر جب ہوگا محبت میں تباہی کا کہیں
یاد ہم آئیں گے دنیا کو حوالوں کی طرح

سدرشن فاکر

©ali hassan
  #Broken
138640c24d423d058d6f3116771c16cc

ali hassan

مجھ میں کتنے راز ہیں  بتلاؤں  کیا
بند ایک مدت سے ہوں کھل جاؤں کیا 

عاجزی  منت  خوشامد  التجا
اور میں کیا کیا کروں مرجاؤں کیا

راحت اندوری

©ali hassan
  #addiction
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile