Nojoto: Largest Storytelling Platform
sheikhmusaib2354
  • 42Stories
  • 59Followers
  • 329Love
    160Views

Sheikh Musaib

  • Popular
  • Latest
  • Video
34f1f182dce3534b805dc8a515cc6a8d

Sheikh Musaib

Fresh Walnut Crop From Kashmir ❣️

©Sheikh Musaib
  #kashmirdiaries
34f1f182dce3534b805dc8a515cc6a8d

Sheikh Musaib

دل کی کیفیت کا کس سے اظہار کرے
کس کو ہمراز کرے کس پہ اعتبار کرے
اس شہر کے راہزنوں پر بھروسہ کیا
کب ,کون اور کہاں پہ کیسا وار کرے 
منت سماجت التجاء درخواست سب ناکام
اب اسے منانے کا  کونسا طریقہ اختیار کرے 
اسکے مشہور ہونے کی خواہش پوری ہو
چلو خود ہی کو اس کا اشتہار کرے 
9کہتے ہیں یہ دور دور تجارت ہے شکیب 
محبت چھوڈ کے کیا ہم بھی کاروبار کرے

©Sheikh Musaib #zindagikerang
34f1f182dce3534b805dc8a515cc6a8d

Sheikh Musaib

دل کی کیفیت کا کس سے اظہار کرے
کس کو ہمراز کرے کس پہ اعتبار کرے
اس شہر کے راہزنوں پر بھروسہ کیا
کب ,کون اور کہاں پہ کیسا وار کرے 
منت سماجت التجاء درخواست سب ناکام
اب اسے منانے کا  کونسا طریقہ اختیار کرے 
اسکے مشہور ہونے کی خواہش پوری ہو
چلو خود ہی کو اس کا اشتہار کرے 
کہتے ہیں یہ دور دور تجارت ہے شکیب 
محبت چھوڈ کے کیا ہم بھی کاروبار کرے

©Sheikh Musaib #WallTexture
34f1f182dce3534b805dc8a515cc6a8d

Sheikh Musaib

افسردہ آنکھو‌‌ں کا سبب پوچھتے ہیں لوگ
مجھ سے میرا درد و کرب پوچھتے ہیں لوگ
ہونٹوں کی ہنسی , دل کا سکونروح کی مسکان
کس غم نے کر دی ہے سلب پوچھتے ہیں لوگ  
کس حزن نے چھینا ہے تم سے قرار جا‌ن
کیوں لگتے ہو یوں جاں بلب  پوچھتے ہیں لوگ
جس عشق نے ہائے مجھے پامال کر دیا ہے
اس عشق کا کیوں مطلب پوچھتے ہیں لوگ
سب جانتے ہیں شکیب ہے میری کونسی لیلٰی
پھر کیا یہ سوال مجھ سے عجب پوچھتے ہیں لوگ

©Sheikh Musaib پین


#sharadpurnima
34f1f182dce3534b805dc8a515cc6a8d

Sheikh Musaib

سوچ پر رائے پر خیالات پر پابندی ہے
اب میرے شہر میں ہر بات پر پابندی ہے
وہ جو محسوس کرائے وہی محسوس کرو
اپنے احساس اور جذبات پر پابندی ہے 
شب کے سفاک خداؤ‌‌ں کی حکومت ہے
روشنی کی ساری روایات پر پابندی ہے
وہ جو مجرم ٹھرائے تو جرم قبول کرو
ثبوت و گواہی و سوالات پر پابندی ہے
ان کی ہا‌‌ں میں ہاں ملاؤ  تو جان بخشی ہوگی
ورنہ سانسوں سے ملاقات پر پابندی ہے 
زندگی موت سے بھی بدتر ہے محکومی کی
زندہ رہنے کی اجازت مگر حیات پر پابندی ہے 
کس طرح کھل کے بات کرتے ہو تم شکیب
جانتے ہو اشارات و کنایات  پر پابندی ہے.

©Sheikh Musaib pain


#sharadpurnima
34f1f182dce3534b805dc8a515cc6a8d

Sheikh Musaib

قدم قدم ہیں کتنے مقتل
تڑپ رہے ہیں کتنے بسمل
یہ شہر ہے کہ شہر ماتم
قدم قدم ہیں کتنے کربل
شکیب

©Sheikh Musaib درد

#letter

درد #letter

34f1f182dce3534b805dc8a515cc6a8d

Sheikh Musaib

افسانچہ
میں نے پوچھا انکل میرے بابا کو کیوں مارا کس جرم میں قتل کیا ...
وہ ادھر سے ہنس رہا تھا وہ بڑی بے شرمی سے ہنس رہا تھا .
میں کیا کرتی... آنسو.   .. 😪

©Sheikh Musaib pain


#HeartBreak
34f1f182dce3534b805dc8a515cc6a8d

Sheikh Musaib

مسکرانا جرم ٹھرا ہے
گنگنانا جرم ٹھرا ہے
اس شہر پرآشوب میں
خوشی منانا جرم ٹھرا ہے
شکیب

©Sheikh Musaib pain.
#letter

pain. #letter

34f1f182dce3534b805dc8a515cc6a8d

Sheikh Musaib

کیا کیا وسوسے اور خدشے ابھار دیتی ہے
نشہ تمام یہ سر سے اتار دیتی ہے
یہ تو بس عشق ہے کہ زندہ رکھتا ہے 
وگرنہ عقل کی حیلہ گری تو مار دیتی ہے
شکیب

©Sheikh Musaib romance
#letter

romance #letter

34f1f182dce3534b805dc8a515cc6a8d

Sheikh Musaib

ہماری امیدوں کی وہ خوشنما سی سحر
وہ دلنشین سی دلربا سی سحر
ظلمت شب کو چیر کر طلوع ہوگی
وہ پرسکون سی خوش نوا سی سحر
شکیب

©Sheikh Musaib hope

#Butterfly
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile