Nojoto: Largest Storytelling Platform
jafarrizvi7746
  • 55Stories
  • 14Followers
  • 1.6KLove
    279Views

جعفر رضوی

  • Popular
  • Latest
  • Video
3e7177e80f238033acdbaa99f1720a2c

جعفر رضوی

‏یہ رات   کاٹتی رہتی ہے صُبح تک مُجھ کو
نہ جانے کیسے مَیں ہر رات کاٹ دیتا ہُوں


معید رشیدی

©جعفر رضوی #urdu
3e7177e80f238033acdbaa99f1720a2c

جعفر رضوی

منظر فضائے دہر میں سارا علیؑ کا ہے
جس سمت دیکھتا ہوں نظارہ علیؑ کا ہے
دنیائے آشتی کی پھبن مجتبی حسؑن
لختِ جگر نبی کا تو پیارا علیؑ کا ہے
ہستی کی آب و تاب حسین آسماں جناب
زھرا کا لال راج دلارا علیؑ کا ہے
مرحب دو نیم ہے سر مقتل پڑا ہوا
اُٹھنے کا اب نہیں کہ یہ مارا علیؑ کا ہے
کُل کا جمال جزو کے چہرے سے ہے عیاں
گھوڑے پہ ہیں حسیؑن نظارا علیؑ کا ہے
تم دخل دے رہے ہو عقیدت کے باب میں
دیکھو مُعاملہ یہ ہمارا علیؑ کا ہے
ہم فقر مست چاہنے والے علیؑ کے ہیں
دل پر ہمارے صرف اجارا علیؑ کا ہے
تو کیا ہے اور کیا ہے تِرے علم کی بساط
تجھ پر کرم نصیر یہ سارا علیؑ کا ہے

©جعفر رضوی #urdu
3e7177e80f238033acdbaa99f1720a2c

جعفر رضوی

‏کسی  کو  اپنے  عمل کا حساب کیا دیتے
سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے


منیر نیازی

©جعفر رضوی #urdu
3e7177e80f238033acdbaa99f1720a2c

جعفر رضوی

‏ایسا  نہیں  کہ زندگی  ہی مختصر ملی
جینا شروع ہم نے بھی کچھ دیر سے کیا


راجیش ریڈی

©جعفر رضوی #urdu
3e7177e80f238033acdbaa99f1720a2c

جعفر رضوی

‏‎متاع لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے
کہ خون دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے


فیض احمد فیض

©جعفر رضوی #urdu
3e7177e80f238033acdbaa99f1720a2c

جعفر رضوی

حیات درد ہوئی جا رہی ہے کیا ہوگا 
اب اس نظر کی دعائیں بھی مستجاب نہیں


فراق گورکھپوری

©جعفر رضوی #urdu
3e7177e80f238033acdbaa99f1720a2c

جعفر رضوی

ہم فقیروں سے دُعاؤں کا کہا ہی نہ کرو
رد ہوئے تم تو ہمارا بهی یقیں جائے گا 


علی زبیر بیگ

©جعفر رضوی #urdu
3e7177e80f238033acdbaa99f1720a2c

جعفر رضوی

‏ہمارے جسموں کی اینٹیں بنائی جاتی ہیں 
ہمیــں ٹھکانے لگا کـــر  ٹھکانہ بنـــتا ہے 


عباس تابش

©جعفر رضوی #urdu
3e7177e80f238033acdbaa99f1720a2c

جعفر رضوی

‏اب  آسمان  سارا  مری  دسترس  میں ہے
انگلی اُٹھا کسی بھی ستارے کی بات کر


سلیم فگار

©جعفر رضوی #urdu
3e7177e80f238033acdbaa99f1720a2c

جعفر رضوی

‏یوں محبت سے نہ ہم خانہ بدوشوں کو بلا
اتنے  سادہ  ہیں  کہ  گھر  بار  اٹھا لائیں گے


عطا تراب

©جعفر رضوی #urdu
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile