Nojoto: Largest Storytelling Platform
saifrao8746
  • 12Stories
  • 103Followers
  • 108Love
    0Views

Saif Rao

  • Popular
  • Latest
  • Video
49b7fae33206fe2870d4025ea35b4d23

Saif Rao

میں بھی کافر تُو بھی کافر
پھولوں کی خوشبو بھی کافر
لفظوں کا جادُو بھی کافر
یہ بھی کافر وہ بھی کافر
فیض بھی اور منٹو بھی کافر

نُور جہاں کا گانا کافر
مکدونلدز کا کھانا کافر
برگر کافر کوک بھی کافر
ہنسنا بدعت جوک بھی کافر

طبلہ کافر ڈھول بھی کافر
پیار بھرے دو بول بھی کافر
سُر بھی کافر تال بھی کافر
بھنگڑا، اتن، دھمال بھی کافر
دھادرا،ٹھمری،بھیرویں کافر
کافی اور خیال بھی کافر

وارث شاہ کی ہیر بھی کافر
چاہت کی زنجیر بھی کافر
زِندہ مُردہ پیر بھی کافر
نذر نیاز کی کھیر بھی کافر
بیٹے کا بستہ بھی کافر
بیٹی کی گُڑیا بھی کافر

ہنسنا رونا کُفر کا سودا
غم کافر خوشیاں بھی کافر
جینز بھی اور گٹار بھی کافر
ٹخنوں سے نیچے باندھو تو
اپنی یہ شلوار بھی کافر
فن بھی اور فنکار بھی کافر
جو میری دھمکی نہ چھاپیں
وہ سارے اخبار بھی کافر

یونیورسٹی کے اندر کافر
ڈارون بھائی کا بندر کافر
فرائڈ پڑھانے والے کافر
مارکس کے سب متوالے کافر
میلے ٹھیلے کُفر کا دھندہ
گانے باجے سارے پھندہ

مندر میں تو بُت ہوتا ہے
مسجد کا بھی حال بُرا ہے
کُچھ مسجد کے باہر کافر
کُچھ مسجد کے اندر کافر
مُسلم مُلک میں اکثر کافر

کافر کافر میں بھی کافر
کافر کافر تُو بھی کافر۔۔۔۔!!! کافر

کافر

49b7fae33206fe2870d4025ea35b4d23

Saif Rao

جہنم ہو کہ جنت ہو جو بھی ہو گا فیصلہ ہو گا
مگر کیا یہ کم ہے کہ ھمارا اور ان کا سامنا ہو گا

سمجھتا کیا ہے تو دیوانگانِ عشق کو زاہد؟
یہ ہو جائیں گے جس جانب، اسی جانب خدا ہوگا

جگر کا ہاتھ ہوگا حشر میں  اور دامنِ حضرت
شکایت ہو یا شکوہ  جو بھی ہوگا، برملا ہوگا

جگر مرادآبادی جگر

جگر

49b7fae33206fe2870d4025ea35b4d23

Saif Rao

یہی دعا ہے میری آتش عشق میں تو بھی میری طرح جلا کرے

نہ نصیب ہو تجھے بیٹھنا تیرے بھی دل میں درد اٹھا کرے

تو بھی چوٹ کھائے اے بیوفا۔ ہے چوٹ کھانے کا پھر مزا

کرے دل سے تو آہ و زاری اور مجھے باوفا کہا کرے

خدا کرے تیرا گھر جلے۔ تیرا بس چلے نہ بجھا سکے

کرے دل سے تو یہی دعا کسی کا گھر نہ جلا کرے

رہے نامراد رقیب بھی۔ نہ دکھائے خدا اسے خوشی

نہ نصیب شربت وصل ہو صدا زہر غم وہ پیا کرے

اے برہمن میرا ہاتھ دیکھ۔ میرا یار مجھ سے ملے گا کب؟

اسی روز میں اسی رات میں۔ تیرے منہ سے نکلے خدا کرے

خدا کرے وہ آئے دن۔ تجھے چین ملے نہ ظفر بن

تو گلے لگے۔ میں پرے ہٹوں۔ میری منتیں تو کیا کرے دعا بدعا

دعا بدعا

49b7fae33206fe2870d4025ea35b4d23

Saif Rao

پس مرگ میرے مزار پہ جو دیا کسی نے جلا دیا 

اسے آہ دامن باد نے سر شام ہی سے بجھا دیا

مجھے دفن کرنا تو جس گھڑی تو یہ اس کو کہناکہ۔ اےپری

وہ جو تیرا عاشق زار تھا تہہ خاک اس کو دبا دیا

دم غسل سے پیشتر میرے ہمدموں نے یہ سوچ کر

کہیں جاوے نہ اس کا دل دھل میری لاش پر سے ہٹا دیا

میری آنکھ جھپکی تھی ایک پل میرے دل نے کہا کہ اٹھ کےچل

دل بیقرار نے او میاں۔ وہیں چٹکی لے کر جگا دیا

میں نے دل دیا ۔ میں نے جان دی ۔ مگر آہ تو نے نہ قدر کی

کسی بات کو جو کبھی کہا۔  چٹکیوں میں اڑا دیا پس مرگ

پس مرگ

49b7fae33206fe2870d4025ea35b4d23

Saif Rao

ادھر       برق تپاں۔       رکھ۔۔    دی
محبت میں میری ہستی غضب کے درمیان رکھ دی

یہ کس نے شاخ گل لا کرقریب آشیاں رکھ دی

کہ میں نے شوق گل بوسی میں کانٹوں پر زباں رکھ دی

جہاں رکھنے کی جو تھی چیز قدرت نے وہاں رکھ دی

میرے سینے میں دل رکھا میرے منہ میں زباں رکھ دی

دعا جب بے اثر ٹھہری تو پھر حکم دعا کیوں تھا

میری باتوں سے نفرت تھی تو کیوں منہ میں زباں رکھ دی

کیا جب ان سے دل طلب میں نے تو لگے وہ یوں کہنے

ذرا سی چیز تھی   ہم نے خدا جانے کہاں رکھ دی برق تپاں

برق تپاں

49b7fae33206fe2870d4025ea35b4d23

Saif Rao

وہ جس کا نام بھی لیا پہیلیوں کی اوٹ میں

نظر پڑی تو چھپ گئ سہیلیوں کی اوٹ میں

رکے گی شرم سے کہاں یہ خال و خد کی روشنی

چھپے گا آفتاب کیا ہتھیلیوں کی اوٹ میں پہیلی

پہیلی

49b7fae33206fe2870d4025ea35b4d23

Saif Rao

#OpenPoetry تم نے مجھ کو لکھا ہے، میرے خط جلا دیجے
مجھ کو فکر رہتی ہے آپ انہیں گنوا دیجے
آپ کا کوئی ساتھی دیکھ لے تو کیا ہو گا
دیکھیے میں کہتی ہوں یہ بہت بُرا ہو گا

میں بھی کچھ کہوں تم سے اے مری فروزینہ
زشکِ سروِ سیمینا
اے بہ نازُکی مینا
اے بہ جلوہ آئینہ
میں تمہارے ہر خط کو لوحِ دل سمجھتا ہوں
لوحِ دل جلا دوں کیا
سطر سطر ہے ان کی، کہکشاں خیالوں کی
کہکشاں لُٹا دوں کیا
جو بھی حرف ہے ان کا ، نقشِ جانِ شیریں ہے
نقشِ جاں مٹا دوں کیا
ان کا جو بھی نقطہ ہے، ہے سوادِ بینائی
میں انہیں گنوا دوں کیا
لوحِ دل جلا دوں کیا
کہکشاں لُٹا دوں کیا
نقشِ جاں مٹا دوں کیا

مجھ کو ایسے خط لکھ کر اپنی سوچ میں شاید
جرم کر گئی ہو تم
اور خیال آنے پر اس سے ڈر گئی ہو تم
جُرم کے تصور میں گر یہ خط لکھے تم نے
پھر تو میری رائے میں جُرم ہی کئے تم نے
اے مری فروزینہ!
دل کی جانِ زرّینا!
رنگ رنگ رنگینا!
بات جو ہے وہ کیا ہے
تم مجھے بتاؤ تو ۔۔۔۔۔
میں تمہیں نہیں سمجھا
تم سمجھ میں آؤ تو
جُرم کیوں کیے تم نے ؟ 
خط ہی کیوں لکھے تم نے ؟ خط ہی کیوں لکھے جائیں

خط ہی کیوں لکھے جائیں #OpenPoetry

49b7fae33206fe2870d4025ea35b4d23

Saif Rao

بہار آئی تو جیسے یک بار
لَوٹ آئے ہیں پِھر عدم سے
وہ خواب سارے شباب سارے
جو تیرے ہونٹوں پہ مرمِٹے تھے
جو مِٹ کے ہر بار پِھر جیے تھے
نِکھر گئے ہیں گُلاب سارے
جو تیری یادوں سے مُشکبُو ہیں
جو تیرے عُشّاق کا لہُو ہیں
اُبل پڑے ہیں عذاب سارے
ملالِ احوالِ دوستاں بھی
خُمارِ آغوشِ مہ وشاں بھی
غُبارِ خاطِر کے باب سارے
تِرے ہمارے
سوال سارے جواب سارے
بہار آئی تو کھِل گئے ہیں
نئے سِرے سے حساب سارے۔۔۔!!!

فیض احمد فیضؔ بہار

بہار

49b7fae33206fe2870d4025ea35b4d23

Saif Rao

تو محنت کر تہ محنت دا صلہ جانے خدا جانے
تو ڈیوا بال کے رکھ چا، ہوا جانے خدا جانے

خزاں دا خوف تاں‌مالی کوں بزدل کر نئیں سکدا
چمن آباد رکھ، باد صبا جانے ، خدا جانے

مریض عشق خود کوں‌کر، دوا دل دی سمجھ دلبر
مرض جانے، دوا جانے، شفا جانے ، خدا جانے

جہ مر کے زندگی چاہندیں، فقیری ٹوٹکا من گھن
وفا دے وچ فنا تھی ونج، بقا جانے، خدا جانے

اے پوری تھیوے نہ تھیوے مگر بےکار نئیں ویندی
دعا شاکر تو منگی رکھ، دعا جانے، خدا جانے

(شاکر شجاع آبادی)​ شاکر

شاکر

49b7fae33206fe2870d4025ea35b4d23

Saif Rao

تمنا ہے میرے دل کی  کہ  اک وہ ہو اور  اک میں ہوں
یہ وہ حسرت ہے جس حسرت پہ خود حسرت کو بھی حسرت ہے حسرت

حسرت

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile