Nojoto: Largest Storytelling Platform
shahidjibran7085
  • 74Stories
  • 24Followers
  • 569Love
    235Views

Shahid Jibran

Love poetry

  • Popular
  • Latest
  • Video
67ba7312c994bc54118bc9bd6807fd2a

Shahid Jibran

میں زمیں زاد زمیں زادی سے ملنے کے لیئے
عرش کے تاجور سے ملنے لگا

©Shahid Jibran
  #RAMADAAN
67ba7312c994bc54118bc9bd6807fd2a

Shahid Jibran

میں زمیں زاد زمیں زادی سے ملنے کے لیئے
عرش کے تاجور سے ملنے لگا

©Shahid Jibran #RAMADAAN
67ba7312c994bc54118bc9bd6807fd2a

Shahid Jibran

#RIPRohitSardana آنکھوں سے خواب دل سے تمنا تمام شد
تم کیا گئے کہ شوق نظارہ تمام شد

کل تیرے تشنگاں سے یہ کیا معجزہ ہوا
دریا پہ ہونٹ رکھے تو دریا تمام شد

دنیا تو ایک برف کی سل سے سوا نہ تھی
پہنچی دکھوں کی آنچ تو دنیا تمام شد

شہر دل تباہ میں پہنچوں تو کچھ کھلے
کیا بچ گیا ہے راکھ میں اور کیا تمام شد

عشاق پر یہ اب کے عجب وقت آ پڑا
مجنوں کے دل سے حسرت لیلیٰ تمام شد

ہم شہر جاں میں آخری نغمہ سنا چلے
سمجھو کہ اب ہمارا تماشا تمام شد

اک یاد یار ہی تو پس انداز ہے حسنؔ
ورنہ وہ کار عشق تو کب کا تمام شد

©Shahid Jibran
67ba7312c994bc54118bc9bd6807fd2a

Shahid Jibran

میں بد لحاظ دغا باز انا دار سہی
وہ شخص میرا طلبگار ہر گھڑی رہا ہے

کلام شاہد

©Shahid Jibran

67ba7312c994bc54118bc9bd6807fd2a

Shahid Jibran

پرکھنا مت پرکھنے میں کوئی اپنا نہیں رہتا
 کسی بھی آئینے میں دیر تک چہرہ نہیں رہتا

 بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھنا
 جہاں دریا سمندر سے ملا دریا نہیں رہتا

 تمہارا شہر تو بالکل نئے انداز والا ہے
 ہمارے شہر میں بھی اب کوئی ہم سا نہیں رہتا

 محبت میں تو خوشبو ہے ہمیشہ ساتھ چلتی ہے
 کوئی انسان تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہتا

©Shahid Jibran

67ba7312c994bc54118bc9bd6807fd2a

Shahid Jibran

پکی دوستی لڑائیوں سے ختم نہیں ہوتی
دوستوں سے دور رہنے سے ختم ہوتی ہے

©Shahid Jibran #Friendship
67ba7312c994bc54118bc9bd6807fd2a

Shahid Jibran

ہاں وہ اِک شخص جسے ہم سے کوئی ربط نہیں
ہاں وہی شخص ہمیں جان سے بھی پیارا ہے

کلام شاہد

©Shahid Jibran #piano
67ba7312c994bc54118bc9bd6807fd2a

Shahid Jibran

سر جھکاؤ گے تو پتھر دیوتا ہو جاے گا
اتنا مت چاہو اسے وہ بے وفا ہو جائے گا

©Shahid Jibran

67ba7312c994bc54118bc9bd6807fd2a

Shahid Jibran

ردیف قافیہ سے میری شاعری ادھوری ہے
تیرے معیار کے الفاظ بھی ضروری ہیں
کلام شاہد

67ba7312c994bc54118bc9bd6807fd2a

Shahid Jibran

کتنے ہی بھید آشکار ہوئے
پھر بھی کہتا ہوں باوفا تم ہو

کلام شاہد #shadesoflife
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile