Nojoto: Largest Storytelling Platform
sabafaheem5766
  • 21Stories
  • 59Followers
  • 113Love
    136Views

Saba Faheem

  • Popular
  • Latest
  • Video
6994dfd196aef05098cba178ef1976d4

Saba Faheem

سائیاں! دیکھ رہے ہو ناں تم
ہم نے کتنے بھیس بدل کر
راہ بدلنے کی کوشش کی
ہم پھر بھی ناکام رہے ہیں
دکھ نے ہم کو ڈھونڈ لیا ہے
بھولی بسری یادوں کو بھی
تکیے کی اک شکل میں لا کر
سینے ساتھ لگا لینے سے
پل بھر دل بہلا لینے سے
من کی پیاس نہیں مٹتی ناں
سائیاں رات نہیں کٹتی ناں
ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے
کتنے زیادہ دکھ تھے جن کا
قتلِ عام کیا چُن چُن کر
پھر ان کی لاشوں کو سائیاں
دور بہت ہی دور کہیں پر
پھینک کے آگ لگا آئے ہیں
پھر بھی اپنے دل آنگن سے
غم کی بھیڑ نہیں جاتی ہے
سائیاں پِیڑ نہیں جاتی ہے
سائیاں پیڑ نہیں جاتی ہے
💔 سائیاں پیڑ نہیں جاتی ہے💔

سائیاں پیڑ نہیں جاتی ہے💔

6994dfd196aef05098cba178ef1976d4

Saba Faheem

کل رات جانے کیا ہوا
کچھ دیر پہلے نیند سے
کچھ اشک ملنے آ گئے
کچھ خواب بھی ٹوٹے ہوئے
کچھ لوگ بھی بھولے ہوئے
کچھ راستہ بھٹکی ہوئی
کچھ گرد میں لپٹی ہوئی
کچھ بے طرح پھیلی ہوئیں
کچھ خول میں سمٹی ہوئیں
بے ربط سی سوچیں کئی
بھولی ہوئی باتیں کئی
ایک شخص کی یادیں کئی
پھر دیر تک جاگی رہی !
سوچوں میں گم بیٹھی رہی 
انگلی سے ٹھنڈے فرش پر
اک نام بس لکھتی رہی 
کل رات بھی وہ رات تھی
کچھ دیر پہلے نیند سے
میں دیر تک روتی  رہی...!!! کچھ دیر پہلے نیند سے🙂

کچھ دیر پہلے نیند سے🙂

6994dfd196aef05098cba178ef1976d4

Saba Faheem

زندگی بعض اوقات بہت تلخ فیصلے کرواتی ہے, 
ایک شخص جو ہمارے رگ و پے میں خون کی مانند دوڑتا ہے, 
ایک شخص جس سے بات کر کے طمانیت پورے جسم میں گردش کرتی ہے, 
ایک شخص جو آنکھ کھلتے ہی آنکھوں میں آ بستا ہو, 
اس سے قطع تعلق ہونا, ہائےے  !  زندگی اور موت کے درمیان بندھے باریک ڈور پر جھولنے کے برابر ہے...
لیکن! بعض اوقات ایسا کرنا پڑتا ہے ,کسی بہت پیارے کے لئے, اسکی خوشی کیلئے اور بعض اوقات اسکے سکون کیلئے....!! سکون

سکون

6994dfd196aef05098cba178ef1976d4

Saba Faheem

محبت جیسا پاکیزہ جذبہ وفا اور اعتماد سے گندھا ہے اگر اس میں اعتبار و وفا نا ھو تو یہ پاکیزہ جذبہ جلد مرجھا جاتا ہے، اسکی کھوکھلی جڑیں اسکے کمزور وجود کا بار زیادہ دیر تک نہیں سہار سکتی ہیں،محبت کا جذبہ ہے ہی ایسا اس میں نور و چمک وفا و اعتبار سے ہی پیدا ہوتا ہے اگر اسے بے اعتباری کا گھن لگ جائے تو محبت مرقد بن جاتی ہے جس میں محبّ  زندہ دفن ھو جاتا ہے. محبت

محبت

6994dfd196aef05098cba178ef1976d4

Saba Faheem

اس کی  آ نکھیں گر دیکھ لے کوئی
صدیاں گزارے پرستش میں "وہ ایسا ہے"....!!!
عرق حیات🖋 پرستش

پرستش

6994dfd196aef05098cba178ef1976d4

Saba Faheem

اُنہیں کہنا
کہ ہم نے چھوڑ دی ضد
اُن سے ملنے کی
تقاضے تشنگی کے
 ساحلوں پہ چھوڑ آئے ہیں
ہمیں معلوم ہے 
بے درد موسم کی رضا کیا ہے
ہم اپنے خواب سارے
 پانیوں پہ چھوڑ آئے ہیں۔۔۔!!! خواب سارے پانیوں پہ چھوڑ آئی ہوں🙂

خواب سارے پانیوں پہ چھوڑ آئی ہوں🙂

6994dfd196aef05098cba178ef1976d4

Saba Faheem

محبت ہو بھی جائے تو
میرا یہ بخت ایسا ہے
جہاں پہ ہاتھ میں رکھ دوں
وہاں پہ درد بڑھ جائے
محبت سرد پڑ جائے..!! محبت سرد پڑ جائے🙂

محبت سرد پڑ جائے🙂

6994dfd196aef05098cba178ef1976d4

Saba Faheem

"خود کلامی"

سرد لہجہ، سرخ آنکھیں
رات ،وحشت جیسےاگن
دکھتا جسم،
تپتا بدن،
بوجھل طبیعت،
شائد ان سبکو
رغبت ہے مجھ سے
بات بات پہ دانستہ آنسو
آنکھیں پار نہ دیکھ سکیں
پانی بھی دیوار ہوا 
ذرا سا حوصلہ کیوں نہیں کرتی؟
آخر یہ سب کیا اور کب تک؟
آنکھوں میں دھندھلکا لے کر 
چہرے پہ مسکان لئے 
ہنس کر بولی آئینہ سے پھر 
تاب کسے انکار کی تھی
ھم سے بھی کب آساں انکار ہوا
آج بھی یہی کہتے ہیں
ہاں اک بے دردی سے پیار ہوا 
یوں ہر مشکل آسان ہوئی
بس اک جینا دشوار ہوا....!!!

صباء فہیم🖋 خود کلامی🙂

خود کلامی🙂

6994dfd196aef05098cba178ef1976d4

Saba Faheem

سرد لہجہ، سرخ آنکھیں
رات ،وحشت جیسےاگن
دکھتا جسم،
تپتا بدن،
بوجھل طبیعت،
شائد ان سبکو
رغبت ہے مجھ سے
بات بات پہ دانستہ آنسو
آنکھیں پار نہ دیکھ سکیں
پانی بھی دیوار ہوا 
ذرا سا حوصلہ کیوں نہیں کرتی؟
آخر یہ سب کیا اور کب تک؟
آنکھوں میں دھندھلکا لے کر 
چہرے پہ مسکان لئے 
ہنس کر بولی آئینہ سے پھر 
تاب کسے انکار کی تھی
ھم سے بھی کب آساں انکار ہوا
آج بھی یہی کہتے ہیں
ہاں اک بے دردی سے پیار ہوا 
یوں ہر مشکل آسان ہوئی
بس اک جینا دشوار ہوا....!!!

صباء فہیم🖋 🙂

🙂

6994dfd196aef05098cba178ef1976d4

Saba Faheem

حوصلہ بہت ہے مجھ میں پر یہ لازم تو نہیں نا 
کہ ہر بار آخری حد تک آزمائی جاؤں....!! وہ بار بار میرا ضبط آزماتا ہے🙂

وہ بار بار میرا ضبط آزماتا ہے🙂

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile