Nojoto: Largest Storytelling Platform
rizwanahmad3906
  • 43Stories
  • 43Followers
  • 461Love
    819Views

Rizwan Ahmad

poet

  • Popular
  • Latest
  • Repost
  • Video
6cc3b301597931063c59fcd95eb97221

Rizwan Ahmad

White بسی جب سے دل میں محبت تمہاری.
ستانے لگی دل کو حسرت تمہاری.
خیال آیا دل میں تمہیں بھولنے کا.
لگی روح کرنے حمایت تمہاری.


"رضوان احمد ✒️"














۔

©Rizwan Ahmad #flowers
6cc3b301597931063c59fcd95eb97221

Rizwan Ahmad

❤️ بسم اللّٰه ❤️
🌹ارشاداتِ سرکار وارثِ پاک عالم پناہ علیہ رحمہ🌹

جو نماز نہیں پڑھے گا وہ ہمارے حلقہِ بیعت سے خارج ہے۔
نماز عبد و معبود کا امتیاز ہوتا ہے جس کی ہیت  مجموعی عبدیت کی عین تصویر ہے۔
اور صاف معلوم ہوتا ہے جو سرنگوں ہے وہ بندہ ہے اور جس کے اگے یہ ناک رگڑتا ہے وہ "خدا" ہے اس لیے بندے کو بندگی لازم ہے۔
سنّتیں پڑھ کر مکان سے جمعہ کی نماز کے واسطے جانا مسنون ہے۔
مسافتِ مسجد کو پیدل طے کرنے سے ہر قدم پر ایک ثواب ملتا ہے۔
نماز میں قصداً دیر کرنا کاہلی کی دلیل ہے اور مالک کے حکم میں کاہلی عبدیت کے منافی ہے۔
جو شخص باوضو رہتا ہے قیامت کے دن وہ پرہیز گاروں کی صف میں کھڑا ہوگا۔
نماز وہی ہے جو حضورِ قلب کے ساتھ ہو۔
جس کا خیال جس قدر پختہ ہوگا اس کو اسی قدر حضورئِ قلب کا لطف حاصل ہوگا۔
نماز دوح کی غزا ہے۔
نماز مومنوں کی معراج ہے کیونکہ اس سے ایک قسم کی حضوری نصیب ہوتی ہے۔
ایک صاحب نے سرکار  سے عرض کیا کہ حضور کیا نماز بے حضورئِ قلب قبول نہیں ہوتی تو کیا ہم لوگوں کی نماز ہی بیکار ہے ؟ آپ نے فرمایا یہ خیال ہرگز نہ کرنا چاہیے نماز برابر پڑھتا رہے اگر تمام عمر میں ایک سجدہ  بھی قبول ہو گیا تو تمام عمر کی نماز قبول ہے۔
حشر کے روز مسجد تمہارے سجدوں کی گواہی دےگی۔
نماز ضرور پڑھنی چاہیے یہ نظامِ عالم ہے اگر یہ چھوڑ دی جائے گی تو نظامِ عالم میں خرابی آ جائے گی۔

©Rizwan Ahmad
6cc3b301597931063c59fcd95eb97221

Rizwan Ahmad

جن کی ہنسی میں حُسن ہو ان  کا   جنازہ جوانی میں اٹھتا ہے.

©Rizwan Ahmad
6cc3b301597931063c59fcd95eb97221

Rizwan Ahmad

#RomanceMusic
6cc3b301597931063c59fcd95eb97221

Rizwan Ahmad

#LoveOnline
6cc3b301597931063c59fcd95eb97221

Rizwan Ahmad

#rain
6cc3b301597931063c59fcd95eb97221

Rizwan Ahmad

شخصیت میں عاجزی نہ ہو تو معلومات میں اضافہ علم کو نہیں بلکہ تکبّر کو جنم دیتا ہے...!

©Rizwan Ahmad
6cc3b301597931063c59fcd95eb97221

Rizwan Ahmad

ہمارا کام  فقط  دیکھنا  ہے دیکھ  رہے،
خدا ہماری طرف اور ہم خدا کی طرف،








۔۔۔۔

©Rizwan Ahmad عشق

عشق #Quotes

6cc3b301597931063c59fcd95eb97221

Rizwan Ahmad

تو جو چاہے تو کیا نہیں ممکن،
تو نہ چاہے تو کیا کرے کوئی،





۔۔۔

©Rizwan Ahmad درد

درد #Quotes

6cc3b301597931063c59fcd95eb97221

Rizwan Ahmad

اک محبّت ہے پاس سب کچھ ہے،
بن محبّت کے پاس کچھ بھی نہیں،

٫رضوان احمد،

©Rizwan Ahmad محبت

#Thinking

محبت #Thinking

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile