Nojoto: Largest Storytelling Platform
nojotouser2716683228
  • 6Stories
  • 6Followers
  • 87Love
    24.0KViews

محمد شافع حسینی

  • Popular
  • Latest
  • Repost
  • Video
83825d0d797f6c0d5aea00ce4008de5f

محمد شافع حسینی

انجمن نور الٰہی اردو بازار جونپور

یہ خلد بریں میں جو حور و غلمان سے خوشبو آتی ہے 
اس ختم رسل کے پسینے کے فیضان سے خوشبو آتی ہے
یاسین پڑھو یا مزمل اور طہ پڑھو یا مدثر 
ہر لفظ میں ان کے سیرت کی قرآن سے خوشبو آتی ہے
معراج کی شب پہونچے ہیں وہاں جبریل کے پر جلتے ہیں جہاں 
یہ راز بتاۓ تو آیت سبحان سے خوشبو آتی ہے
قرآن سنایا نیزوں پر اور سجدے کئے تلواروں میں 
شبیر کے خون کی کربل کے میدان سے خوشبو آتی ہے
صدیق کا رتبہ وہ ہے کہ صدیق کی خاطر اے لوگو
جنت کے سبھی دروازے سے  ، ریحان سے خوشبو آتی ہے
عدل و انصاف کا عالم میں فاروق نے ایسا درس دیا 
 دُنیا کی ساری عدالت کے ایوان سے خوشبو آتی ہے
ظالم نے جب کہ وار کیا پھر سرخ لہو سے قرآں ہوا 
قرآن کے دامن میں خونِ عثمان سے خوشبو آتی ہے
حیدر کی شجاعت کیا کہئے اور علم و فراست کیا کہئے 
توصیف لکھیں گر اسکی تو دیوان سے خوشبو آتی ہے
دل عشق نبی سے بھر بھر کے اشکوں سے وضو اپنے کر کے 
ہم ذکرِ نبی جب کرتے ہیں ایمان سے خوشبو آتی ہے
اے کاش ہمارے خواب میں بھی دیدار نبی جو ہو جاۓ 
مدت سے حفیظ اس دل میں مرے ارمان سے خوشبو آتی ہے

کلام:-حفیظ الرحمن حفیظ شیرازی 
 محمد شمیم نظامی

©محمد شافع حسینی #gandhi_jayanti      Islam
83825d0d797f6c0d5aea00ce4008de5f

محمد شافع حسینی

مہکی مہکی دل کی دنیا کی فضا ہوتی گئی
 زندگی اپنی بہت ہی خوشنما ہوتی گئی
عشق میں جب سے نبی کے یہ فنا ہوتی گئی

دل میں اپنے عشق احمد کو لیا میں نے بسا
تذکرہ ان کا ہوا تو پڑھ لیا صلّ علیٰ
 حق میں پھر مقبول میرے ہر دعاء ہوتی گئی

رو کے اپنے اشک سے میں بھی وضو کرتا رہا
 والضحیٰ پڑھتا رہا واللیل بھی پڑھتا رہا
 ان کی صورت سامنے جلوہ نما ہوتی گئی

خون سے نعلَین پُر تھا اور بہت رنجور تھے
پتھروں کے زخم سےآقا بہت ہی چورتھے
 اہل طائف کے لئے پھر بھی دعاء ہوتی گئی

دشمنوں کے بیچ تھے جب سائے میں تلوار کے
 تشنہ لب میداں میں بن حیدرِ کرار تھے
تب نمازِ عشق کربَل میں ادا ہوتی گئی 

ہم کو کھائے جارہی تھی فکر صبح و شام یہ 
رب کے حکموں پر ہماری زندگی کیسے کٹے
 سیرتِ محبوبِ داور رہنما ہوتی گئی 

بوبکر عثمان اور حیدر جہاں میں چھا گئے
حضرتِ فاروق جب تلوار لے کر آ گئے
 پھر تو بس شیطان کی ڈھیلی ہوا ہوتی گئی

میں بھلا کیا لکھ سکوں گا نعت اُن کی شان میں
 کیا تقابل ہے مرے اور جذبۂ حسّان میں 
یاد میں اُن کی فقط اُن کی ثنا ہوتی گئی

اپنا دامن تو نے سچے موتیوں سے بھر دیا 
جب سفر تونے شروع طیبہ نگر کا کر دیا 
پھر تیری قسمت حفیظ اس دن سے وا ہوتی گئی

©محمد شافع حسینی #rainy_season
83825d0d797f6c0d5aea00ce4008de5f

محمد شافع حسینی

White مہکی مہکی دل کی دنیا کی فضا ہوتی گئی
 زندگی اپنی بہت ہی خوشنما ہوتی گئی
عشق میں جب سے نبی کے یہ فنا ہوتی گئی

دل میں اپنے عشق احمد کو لیا میں نے بسا
تذکرہ ان کا ہوا تو پڑھ لیا صلّ علیٰ
 حق میں پھر مقبول میرے ہر دعاء ہوتی گئی

رو کے اپنے اشک سے میں بھی وضو کرتا رہا
 والضحیٰ پڑھتا رہا واللیل بھی پڑھتا رہا
 ان کی صورت سامنے جلوہ نما ہوتی گئی

خون سے نعلَین پُر تھا اور بہت رنجور تھے
پتھروں کے زخم سےآقا بہت ہی چورتھے
 اہل طائف کے لئے پھر بھی دعاء ہوتی گئی

دشمنوں کے بیچ تھے جب سائے میں تلوار کے
 تشنہ لب میداں میں بن حیدرِ کرار تھے
تب نمازِ عشق کربَل میں ادا ہوتی گئی 

ہم کو کھائے جارہی تھی فکر صبح و شام یہ 
رب کے حکموں پر ہماری زندگی کیسے کٹے
 سیرتِ محبوبِ داور رہنما ہوتی گئی 

بوبکر عثمان اور حیدر جہاں میں چھا گئے
حضرتِ فاروق جب تلوار لے کر آ گئے
 پھر تو بس شیطان کی ڈھیلی ہوا ہوتی گئی

میں بھلا کیا لکھ سکوں گا نعت اُن کی شان میں
 کیا تقابل ہے مرے اور جذبۂ حسّان میں 
یاد میں اُن کی فقط اُن کی ثنا ہوتی گئی

اپنا دامن تو نے سچے موتیوں سے بھر دیا 
جب سفر تونے شروع طیبہ نگر کا کر دیا 
پھر تیری قسمت حفیظ اس دن سے وا ہوتی گئی

©محمد شافع حسینی #Sad_shayri  Islam
83825d0d797f6c0d5aea00ce4008de5f

محمد شافع حسینی

ابنِ انشاء لکھتے ہیں…
گداگروں کے متعلق یہ فرض کرلینا قطعی درست نہ ہوگا 
کہ سب ہی فراڈ ہوتے ہیں۔۔۔۔
بعض کی مجبوریاں پیدائشی ہوتی ہیں۔
ابھی کل ہی ایک معصوم لڑکا معصوم صورت بنائے
 گلے میں تختی لٹکائے آیا۔
تختی پر لکھا تھا کہ:
"میں گونگا اور بہرہ ہوں
راہِ مولا میری مدد کیجیئے۔"
ہم نے ایک روپیہ دیا اور چمکار کر کہا :
برخوردار کب سے گونگے اور بہرے ہو؟
بولا
جی پیدائشی گونگا بہرہ ہوں۔

(ابن انشاء کی کتاب خمارِ گندم سے اقتباس)

©محمد شافع حسینی #t20_worldcup_2024
83825d0d797f6c0d5aea00ce4008de5f

محمد شافع حسینی

اشارہ تو مدد کا کر رہا تھا ڈوبنے والا 
مگر یارانِ ساحل نے سلامِ الوداع سمجھا

©محمد شافع حسینی #LetMeDrowm
83825d0d797f6c0d5aea00ce4008de5f

محمد شافع حسینی

White لوگوں کو نظر آتی ہیں بیکار بیویاں
مجھکو ہی تو دلا دے خدا چار بیویاں
شوہر کی بن کے خادمہ ہر آن میں جناب
خدمت کے لئے رہتی ہیں تیار بیویاں
کرتے ہیں اسکی جتنی مذمت بیان سب
اتنی بھی نہیں ہوتیں خطاکار بیویاں
انکی ہی تربیت سے ہو اولاد کی اصلاح
سچ میں ہیں نیک نسل کی معمار بیویاں
احباب مجھکو گرچہ کہیں جورو کا غلام
حق یہ ہے کہ ہوتی ہیں وفادار بیویاں
سالوں کا اپنے تذکرہ منفی میں گر کرو
بن جاتی ہیں پھر آگ کی انگار بیویاں
میکے کی سیر گر ہو مہینے میں ایک بار
ہوتی ہی نہیں پھر کبھی بیمار بیویاں
زلفوں کی انکے حسن کی تعریف جو کرو
پکوان تب بنائیں مزیدار بیویاں
چکر میں بیویوں کے بہت مت پڑو حفیظ
کر دیں گی ورنہ تم کو تڑی پار بیویاں

©محمد شافع حسینی #love_shayari

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile