Nojoto: Largest Storytelling Platform
qamarfatima3575
  • 245Stories
  • 21Followers
  • 2.3KLove
    1.4KViews

Qamar Fatima

✍️ writer... Logophile

  • Popular
  • Latest
  • Video
8b3303a313b2354fb43d5d4f0e75c14a

Qamar Fatima

مِثلِ چاند

مِثلِ چاند وہ میری زندگی میں چمک کر اُبھرا
مِثلِ چاند ہی وہ میری زندگی سے ڈھلتا گیا

میں یوں روئی نہ تھی کبھی چاندنی دیکھ کر
کبھی دیکھا نہ تھا اس کی فُرقت میں دیوانی بن کر

مِثلِ چاند وہ کچھ دِن چمکتا رہا
مِثلِ چاند ہی مجھے وہ اندھیروں میں چھوڑ گیا

میں نے بھی کر لی پھر اندھیروں سے دوستی
چاندنی چار دن کی سہی، چھاۓ گی تو کبھی

مِثلِ چاند ہی وہ لاحاصِل رہے گا قمٓر
کہاں وہ چاند کہاں پل دو پل کا یہ سفر

©Qamar Fatima #Moon

13 Love

8b3303a313b2354fb43d5d4f0e75c14a

Qamar Fatima

Blue Moon رنج کیسا ، ملال کیسا۔۔۔

وہ میرا تھا ہی نہیں تو دکھ کیسا
اس کے دل میں نہ ہم رہے تو رنج کیسا

وہ جو جا چکا اسے بھول جا
وہ جو کبھی آیا نہ تھا، اس کے جانے پر سوال کیسا

میں سمجھی تھی ہیں قُربتیں اسے
وہ تو اِک گماں تھا ، اس میں سچ کیسا 

اسے ہم سے نہ کبھی محبت ہوئی
میری الفتیں گئیں رائگاں ، خیر ملال کیسا

یہ محبت کا سفر مجھے سمجھ نہ آیا
مقدر میں نہ تھی منزل کبھی تو یہ تھکنا کیسا

اس کی آنکھیں مانگ رہیں تھیں مجھ سے اِجازت قمٓر
وہ دیکھ رہا تھا ہزاروں خواب تو انکار کیسا

©Qamar Fatima #Love

11 Love

8b3303a313b2354fb43d5d4f0e75c14a

Qamar Fatima

خفاخفا سی ہے زندگی
کبھی اِس کا غم ، کبھی اُس کا غم 
مختصر سی ہے سب کی حیات 
پھر بھی دِلِ ناتواں پر کتنے سِتم

جسے دیکھو پَریِشاں ہے اس قدر
کبھی چَشمِ نم ، کبھی لڑکھڑاتے قدم
عارضی ہیں یہ سارے دُکھ ، فانی ہے یہ دنیا بھی 
پھر بھی اِبنِ آدم کو ہیں گھیرے رنج و ملال دم بہ دم

رب کی ذات پر اے قمٓر ذرا غور کرنا
کبھی یہ کرم ، کبھی وہ کرم
چھوڑتا نہیں وہ تنہا، تھام لیتا ہے ہر دفعہ
پھر بھی دِلِ انساں کو یاد ہیں تو بس سِتَم بس سِتَم

©Qamar Fatima #khayal

15 Love

8b3303a313b2354fb43d5d4f0e75c14a

Qamar Fatima

Someday...

I'll let go of this grief someday,
I'll let these storms silence someday,

I'll let these tears dry out someday,
I'll see in my eyes and smile someday,

I'll not be afraid of the damage someday,
I'll gather these fragments and decorate my soul someday,

I'll let this chaos inside me calm someday,
I'll free myself of all the delusions someday,

I'll peep into my soul and be proud someday,
I'll hear the word 'Love' and grin someday....

©Qamar Fatima #someday
8b3303a313b2354fb43d5d4f0e75c14a

Qamar Fatima

نہ تم سے کوئی گِلہ ہمیں
نہ تم سے کوئی شکایت ہمیں

ہاں خود سے ہیں شِکوے بڑے
کیوں چاہا تمھیں کیوں سوچا تمھیں

اجنبی تھے تم ازل سے یا وقت نے کِیا یوں تم کو تبدیل
ہم نے تو سمجھا تھا کبھی اپنا تمھیں

سچی ہیں یہ محبت کی باتیں یا جھوٹے ہیں سب فسانے
کوئی تو کبھی سمجھاۓ ہمیں

نہ کریں گے کبھی اب الفتوں پر یقیں
چاہے لاکھ کوئی چاہے ہمیں

دِل کے مَکیں ہی یوں کرتے ہیں تار تار
ہر خواب کو ، ہر خواب کی تعبیر کو
بڑی دیر میں سمجھ آیا ہمیں۔۔۔۔

©Qamar Fatima #HeartBreak
8b3303a313b2354fb43d5d4f0e75c14a

Qamar Fatima

ہے سینے میں قید اِک سمندر
جو تیرا دامن مِلا تو بِپھر جاۓ گا

ہم سے نہ کیجئے گا اب وفا کی بات
جو وہ تصویر نظر آئی لفظ لفظ بِکھر جاۓ گا

ہم نے بھی حالاتِ دلفگاں پر ہے شہرِ خموشاں بسایا
آخر یہ رنج و اَلَم کا شور اب کِدھر جاۓ گا

زندگی میں نہ ہم کو مِلا کوئی ہم جیسا
گذر جائیں گے ہم ایک دِن یہ ملال رہ جائے گا

اب کیا شکایت کریں دِلِ زار سے قمٓر
گِن لینے دو چند لمحے
 محبت سے ہمارا بھی اعتبار اُٹھ جائے گا

©Qamar Fatima #Poetry

Poetry #Shayari

14 Love

8b3303a313b2354fb43d5d4f0e75c14a

Qamar Fatima

چھین لے مجھ سے کوئی فُرصتوں کے تمام لمحے
جو اِک شخص کی یاد میں گزارے نہیں گزرتے

دِل ہے بے قرار ، نہ روح کو چین ہے
وہ وجود ہے لاحاصِل ہم اتنی بات نہ سمجھے

کبھی ضَبط ، کبھی اَشک ، کبھی رب سے ہیں پوچھتے
ہیں عِشق کی منزلیں کتنی ، کیا ہم 'ع' تک بھی پہنچے

اُنھِیں لمحوں میں ہے قید کائنات تمھاری قمٓر
یہ کیا بات ہوئی کوئی چھین لے وہی لمحے۔۔

©Qamar Fatima #L♥️ve

L♥️ve #Shayari

12 Love

8b3303a313b2354fb43d5d4f0e75c14a

Qamar Fatima

محبت کو محبت ملے
میرے دِل کا مکیں بس مجھ سے ملے
اب چھوڑو بھی یہ سلسلے

تم نہ بول سکی وہ نہ سمجھ سکے
پھر کیسے شِکوے اور کیسے گِلے
اب چھوڑو بھی یہ سلسلے

کبھی رنج و غم ، کبھی ہاۓ دِل
محبتیں کیں یا عذاب جھیلے
اب چھوڑو بھی یہ سلسلے

کیا مِلا تم کو دِل لگا کر اے قمٓر
وہی اَشکِ ناداں، وہی شعر پرانے 
اب چھوڑو بھی یہ سلسلے

©Qamar Fatima #Love

15 Love

8b3303a313b2354fb43d5d4f0e75c14a

Qamar Fatima

میرے دِل کے مَکِیں مجھے معاف کرنا
میں نے وعدہ کِیا تھا نہ بِچھڑوں گی تم سے
میں نِبھا نہ پائی مگر وہ محبت تھی جو تم سے

میرے دِل کے مَکِیں مجھے معاف کرنا 
کیسے جوڑوں وہ دِل جو ٹُوٹا ہے مجھ سے
کہاں سے ڈھونڈ کے لاؤں وہ کھویا جو تم نے

میرے دِل کے مَکِیں مجھے معاف کرنا
میں نے محبتوں کا نہ کبھی مان رکھا
میں نے تمھارے درد کو ہمیشہ حقیر جانا 

میرے دِل کے مَکیں مجھے معاف کرنا
میں نہ بانٹ سکی کبھی درد تمھارے
میں نہ سمیٹ پائی کبھی ٹکڑے تمھارے

میرے دِل کے مَکیں مجھے معاف کرنا
میں چھوڑ گئی تھی بَرسوں تمھیں تنہا
کیسے گذرے تمھارے دِن ، وہ درد بَھرا ہر لمحہ

میرے دِل کے مَکِیں مجھے معاف کرنا
وقت نے بَھر تو دئیے کچھ زخم تمھارے
لیکن کہیں کھو گئے تمھارے وہ حسیں رنگ پرانے

میرے دِل کے مَکِیں مجھے معاف کرنا۔۔۔۔

©Qamar Fatima #maafi

13 Love

8b3303a313b2354fb43d5d4f0e75c14a

Qamar Fatima

میرے دل کی راہ تھی تم سے جُڑی 
مگر راستے میں تھی اذیت بڑی
نہ راستہ کبھی ختم ہوا نہ تم مل سکے
چلو خیر ہے 
میری محبتوں کا تھا سلسلہ تم سے
مگر میں نہ سن سکی کبھی تمھارے دل سے
وہ نغمۂ الفت جو میں نے گایا
وہ سازِ محبت جو میں نے چھیڑا 
کہیں کھو گئے وہ ساز بھی 
کہیں رہ گئے وہ سلسلے بھی
نہ مجھے رہی کوئی آرزو
نہ تمھیں رہی وہ جستجو 
دھیرے دھیرے یونہی ختم ہوئے وہ مراسم بھی 
چلو خیر ہے 
میں نے کوشش کی تھی اِک آخری قمٓر 
اپنے دِل کی زمیں پر یقین رکھ کر
ٹُوٹا اِک پل میں جو تھا بھرم میرا
نہ زمیں رہی نہ دل رہا
میں رہ گئ چلو خیر ہے

©Qamar Fatima #Yaad

15 Love

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile