Nojoto: Largest Storytelling Platform
ismailhasniadmin8874
  • 47Stories
  • 3Followers
  • 341Love
    6.4KViews

Ismail Hasni-admin

  • Popular
  • Latest
  • Video
a7f0aad52559d6befbc45004590f0e1e

Ismail Hasni-admin

سلام
گہوارہ ء  حیات  میں  اصغر  کی   اک   ادا
قاتل  پہ  سوچیئے  تو  یہ  بھرپور  وار   ہے

سجدے کو طول کیوں نہ دے نانا نماز میں
جب    پشت   پر   وقار ِ  عبادت  سوار   ہے

تیرے محب ہیں اب بھی کڑے امتحان میں
ہر    اِک  قدم   یہاں   قفس ِ   کِشتوار    ہے

چہرہ گلاب سے بھی شگفتہ  تھا  جون  کا
دیکھو   شہید  حق  کا   بدن   مشکبار   ہے

ہر اہل ِ دل کے , دل میں حکومت حسین کی
تیرا  بتا  یزید    کہاں   اقتدار  ______  ہے 
                                                حسنی
31-10-2000

©Ismail Hasni-admin
  #safar poet

#safar poet

a7f0aad52559d6befbc45004590f0e1e

Ismail Hasni-admin

کس    طرح   احباب   نے    یارو   بنائی     کوٹھیاں
کائنات ِ قلب میں اک بےمکاں  ہم  ہی   رہے
                                                                                                     حسنی
۱٠-۷-۱۹۸٤

©Ismail Hasni-admin
a7f0aad52559d6befbc45004590f0e1e

Ismail Hasni-admin

نا تھقرینگ لہ کھیرے یقناسی زگق سینگ
یَری   تھیمبو لی      نی  خسمبو   تھُولین      یود
                                                                          حسنی

©Ismail Hasni-admin
  #SunSet
a7f0aad52559d6befbc45004590f0e1e

Ismail Hasni-admin

غدونگ  کھئیک   یود پونی   کھورینگ  تھونمہ  نہ
تھونگ لے حسنی نانگ لہ نانگ ژہ نسپہ چن
                                                                                     حسنی

©Ismail Hasni-admin
a7f0aad52559d6befbc45004590f0e1e

Ismail Hasni-admin

تخلص ضرور رکھیئے

آپ شاعری کریں یا نہ کریں۔ ہمارا ایک مفت مشورہ ضرور قبول کریں۔ وہ یہ کہ آپ تخلص ضرور رکھیں۔ تخلص رکھنے کے بہت سے فائدے ہیں۔ ایک تو لوگ آپ کو خواہ مخواہ شاعر تصور کریں گے۔ دوسرا یہ کہ نام کی یکسانیت کیا وجہ سے جو پیچیدگی ہوتی ہے۔ یعنی اسناد اور دوسرے کاغذات میں ناموں کی وجہ سے غلط فہمیاں ہوتی ہے ان سے آپ محفوظ رہیں گے۔
ویسے بھی یہ دور "شارٹ کٹ" کا دور ہے۔لمبا چوڑا نام رکھنے کے بجائے کوئی مختصر سا تعارف رکھ لیں۔ ہمارے نوجوانوں کو آجکل پڑھنے کا کم اور تخلص رکھنے کا شوق زیادہ ہے۔ جب سے لڑکے میڑک میں بار بار فیل ہو رہے ہیں۔ تخلص رکھنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔خود ہمارا ایک عزیز آٹھ سال سے میڑک کا امتحان دے رہا ہے۔موصوف کا تخلص بھی حسرت ہے اور آج بھی پاس ہونے کی حسرت دل میں لیے ہوئے ہیں۔ہمیں ان کی حسرت پوری ہوئی نظر نہیں آتی۔ ہم نے ایک دن ان پر اپنی بزرگی جھاڑ دی۔
دیکھو برخوردار ! تم یہ اپنا حسرت ناک تخلص بدل دو۔ہمارے ایک اور قریبی رشتہ دار ہیں۔ان کا تخلص بھی دانش ہے۔ آپ یقین کریں ہمارے اس برخوردار نے بھی آج تک دانش مندی کی بات نہیں کی, بلکہ دانش صاحب نے میٹرک کمپارٹمنٹ کا فارم بھی ہم سے بھروا لیا۔
ایک مرتبہ ہم بھی بی اے کا امتحان دے رہے تھے۔اُردو کا پرچہ تھا۔ہمارے کان ہماری آنکھیں عینی شاہد ہیں کہ ایک امیدار نے دوسرے امیدوار سے پوچھا۔ یار تشریحات کا پہلا اور دوسرا جُز کس شاعر کا ہے, تو دوسرے امیدوار نے سرگوشی کے انداز میں کہا۔ پہلا جُز محمد حسین "حالی" اور دوسرا جُز الطاف حسین "آزاد" کا ہے۔
اب آپ اندازہ کیجئے کہ تخلص رکھنے والے ان امیدواروں کا مطالعہ کتنا وسیع ہے۔ہمارے کئی اور بھی  دوست ہیں۔ جو شاعر تو نہیں مگر رسمی طور پر تخلص رکھتے ہیں۔ہمارے اِن صاحب ِ تخلص دوستوں میں ایک ذوق صاحب بھی ہیں۔ہم رہے کچھ منہ پھٹ قسم کے انسان۔ہم سے رہا نہ گیا۔ایک ان ہم نے بصد احترام اُن سے کہا ۔ جناب آپ نے اُستاد ابراہیم ذوق کے تخلص کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ کیا آپ بھی شاعری کا شغل فرماتے ہیں۔تو انہوں نے کہا۔
نہیں صاحب , ہم کہاں اور شاعری کہاں۔والد صاحب نے سن لیا کہ ہم غزل کہتے ہیں تو وہ ہمیں گھر سے نکال دیں گے۔۔ہم نے برملا کہا۔ پھر ہماری ایک تجویز ہے۔۔
وہ کیا؟ , انہوں نے پوچھا ۔
ہم نے کہا۔ آپ اپنے تخلص ذوق کے "ذ" سے پہلے ایک "الف" کا اضافہ کرکے "اذوق" تخلص رکھ لیں۔کیونکہ ہمارے لوگوں میں ابھی اتنا ذوق نہیں کہ آپ کے ذوق کو سمجھ سکیں۔ "اذوق" تخلص رکھ کے آپ شوق سے لوگوں کے کان کھا سکتے ہیں۔تو صاحبو انہوں نے ہمارا مشورہ قبول کیا اور تخلص نہیں رکھا۔ان کا تخلص بدلنے کا مجرم تو ہم ٹھہرے گئے مگر ہم اپنی جگہ مطمئن ہیں کہ ہم نے اُستاد ابراہیم ذوق مرحوم کی روح پر ایک احسان تو کیا۔
ہم نے اپنی زندگی چند تاریخی مقامات دیکھے ہیں۔ مثلا لاہور کا شاہی قلعہ, بلتستان میں کھرپوچو, ہم نے ان تاریخی مقامات کے دیواروں پر بھی دلگداز قسم کے تخلص کی گُل کاری دیکھ کر ہم شرمندہ ہوئے۔ہم اپنے آپ کو بہت ہی دکھی اور دل جلا تصور کرتے تھے۔ اُن شکستہ دیواروں پر جدید آرٹ میں دیوانہ, پردیسی, عاصی, پروانہ, مستانہ,افسانہ, تمنا جیسے تخلص دیکھ کر بخدا ہماری آنکھوں میں آنسو آگئے۔
ایک دن ہم چند دوستوں کے ساتھ سدپارہ جھیل دیکھنے گئے۔ جھیل پر ایک جزیرہ ہے اور جزیرے پر چند مکانات بھی ہیں, ہم نے ان کمروں کی دیواروں پر مختلف قسم کے تخلص لکھے ہوئے دیکھے۔ البتہ یہاں جو تخلص لکھے ہوئے تھے۔وہ جدید قسم کے تھے۔چند تخلص اس کچھ طرح کے تھے۔ ڈسکو دیوانہ, دلبرجانی, طوفانی وغیرہ وغیرہ۔ہم سمجھ گئے کہ یہ بازاری تخلص کس طبقے نے لکھے ہیں۔
دوستو! ہم تخلص رکھنے والوں کی مخالفت نہیں کر رہے ہیں۔ہم تو مفت مشورہ دے رہے ہیں۔ہم تو تجویز پیش کر رہے ہیں کہ آئندہ نام کا دم چھلا ہٹا کر صرف اور صرف تخلص رکھ لیا کریں۔ہمارا مشورہ اگر قبول کریں تو یہ پیغام والا چکر ختم ہونا چاہئے۔بس ہم تو یہ سننا چاہتے ہیں کہ اگر کسی کےگھر میں لڑکے کی ولادت ہو تو مبارک باد دینے والے یہ انداز اختیار کریں۔ مبارک ہو حضور ! نورچشم کا کیا تخلص رکھا ہے, ہم عرض کر چکے ہیں۔ کہ ہمارے دوستوں کی کثیر تعداد تخلص رکھنے والوں کی ہے۔ہمارے ایک دوست نے اپنا تخلص مجروح رکھ کے ہمارے جذبات کو بھی " مجروح سلطان پوری کر دیا, حالانکہ وہ اپنا تخلص زخمی بھی رکھ سکتے تھے۔ہمارے ایک اور قریبی دوست ہیں۔آپ "باغی" کے نام سے محلہ بھر میں مشہور ہیں۔موصوف والدین سے بغاوت کرکے اپنی بیوی کے ساتھ الگ رہتے ہیں۔ایک دن باغی صاحب کے ساتھ ایک اور صاحب بھی تھے۔انہوں نے اُن صاحب کے ساتھ ہمارا تعارف کرایا۔  "حسنی صاحب" یہ ہیں میرے دوست "داغی"
ہم نے مصافحہ کیا اور غصہ بھی بہت آیا کہ ہمارے دوستوں کے دوست بھی تخلص رکھتے ہیں۔ بہرحال ہمیں وہ صاحب بھی داغی نظر آئے۔ موصوف سگریٹ پہ سگریٹ پھونک رہے تھے۔اور کھانسی بھی شدت سے آرہی تھی۔ ہم نے محسوس کیا کہ واقعی یہ صاحب اندر سے داغی ہیں۔پھپڑوں کے داغ کی گواہی ہی تو ان کی کھانسی دے رہی تھی۔پھر ان کی قمیض پر بھی ان کے داغی ہونے کے کچھ شواہد موجود تھے۔یعنی سگریٹ کی توپ سے ان کی قمیض  جگہ جگہ سے جلی ہوئی تھی۔
دوستو! آجکل انسان ہی داغی نہیں,کھانے والا چاول بھی داغی ہے۔پھل, میوے, سبزی,غرض جس شے پر نظر کریں,داغ ہی داغ ہیں۔انسان اور دوسری چیزوں کا ذکر کیا,خوبصورت چاند بھی داغی ہے۔۔۔۔
غلام حسن حسنی
تاریخ تحریر ۱۹۸٠

©Ismail Hasni-admin #Mountains
a7f0aad52559d6befbc45004590f0e1e

Ismail Hasni-admin

a7f0aad52559d6befbc45004590f0e1e

Ismail Hasni-admin

#SorrowFeelings
a7f0aad52559d6befbc45004590f0e1e

Ismail Hasni-admin

کمـین      گاہ     میں     تیـرا       یہ      حوصـــلہ      حسنؔـی
اُٹھا اُٹھا   کے  دیـے  تیـر  خود  کماں کـے  لئـے
                                                                 غلام حسن حسنؔی

©Ismail Hasni-admin #desert
a7f0aad52559d6befbc45004590f0e1e

Ismail Hasni-admin

پیور لڑاکا مرغا۔۔۔قیمت آپ کی مرضی سے

پیور لڑاکا مرغا۔۔۔قیمت آپ کی مرضی سے

a7f0aad52559d6befbc45004590f0e1e

Ismail Hasni-admin

#Flute
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile