Nojoto: Largest Storytelling Platform
aftabahmad3865
  • 7Stories
  • 55Followers
  • 34Love
    0Views

Aftab Ahmad

  • Popular
  • Latest
  • Video
a8a376695eaa3e9b03d94bfac8064526

Aftab Ahmad

آپ کے اخلاق عالیہ، اوصاف کریمہ اور خصائل شریفہ کا ذکر *ہند بن ابی ہالہ رضی اللہ عنہ نے بڑےجامع اور بلیغ انداز میں کیا ہے۔* 
ہند بن ابی ہالہ امّ المومنین سیّدہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کے فرزند ارجمند ہیں جو زوج سابق سے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ کے الفاظ کا ترجمہ ملاحظہ فرمائیں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر وقت آخرت کی فکر میں اور امور آخرت کی سوچ میں لگے رہتے ۔اس کا ایک تسلسل قائم تھا کہ کسی وقت آپ کو چین نہ ہوتاتھا۔ ۔ آپ کو اپنی ذات کے لیے نہ غصہ آتا، نہ اس کے لیے انتقام لیتے۔ جب اشارہ فرماتے تو پورے ہاتھ کے ساتھ اشارہ فرماتے۔ جب کسی امر پر تعجب فرماتے تو اس کو پلٹ دیتے۔ گفتگو کرتے وقت داہنے ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے ملاتے۔ غصہ اور ناگواری کی بات ہوتی؛ تو روئے انور اس طرف سے بالکل پھیر لیتےاور اعراض فرمالیتے۔خوش ہوتے تو نظریں جھکالیتے۔ آپ کا ہنسنا زیادہ تر تبسّم تھا، جس سے صرف آپ کے دندان مبارک جو بارش کے اولوں کی طرح پاک و شفاف تھے ظاہرہوتے۔” (نبی رحمت، ص: 565-566)
لایمکن الثناء کما کان حقہ
بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر
(شاہ عبد الحق صاحب محدث دہلوی رح)

©Aftab Ahmad

a8a376695eaa3e9b03d94bfac8064526

Aftab Ahmad

*کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں* 
 *یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں* 

رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم حسین و جمیل ؛ بل کہ احسن و اجمل اور ہر طرح کے ظاہری و باطنی عیوب سے مبرّا تھے۔ آپ کے رفیق اور وقت کے عظیم شاعر حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کی زبان جب آپ کی شخصیت کو بیان کرنا شروع کرتی ہے؛ تو اس طرح کے اشعار نکلتے ہیں:

 وأحسن منك لم تر قط عيني ــــ وأجمل منك لم تلد النساء

خلقت مبرّءا من كل عيب ــــ كأنك قد خلقت كما تشاء

ترجمہ: آپ سے زیادہ حسین میری آنکھوں نے کبھی نہیں دیکھا اور آپ سے زیادہ خوب صورت کسی خاتون نے نہیں جنا۔ آپ ہر طرح کے عیب سے مبرا ہوکر پیدا کيے گئے، ایسا لگتا کہ آپ ویسے ہی پیدا ہوئے، جیسا کہ آپ نے چاہا۔

 *اللہ تعالی ہم سب کو خاتم الانبیاء والمرسلین محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے! آمین!* 
صلی اللہ علیہ وسلم

©Aftab Ahmad #ramadan
a8a376695eaa3e9b03d94bfac8064526

Aftab Ahmad

کسی مقام پہ ختم_سفر نہیں ہوتا.           مسافروں کے مقدر میں گھر نہیں ہوتا

©Aftab Ahmad #safarnama
a8a376695eaa3e9b03d94bfac8064526

Aftab Ahmad

کیجیئے اپنی نگاہوں کو اک چہرے پر پابند                   
 ‏ہر صورت پر لٹ جانا توہین ⁧ وفا ⁩ ہوتی ہے

آفتاب احمد بلرامپوری

©Aftab Ahmad wafa

#Life #urdu
a8a376695eaa3e9b03d94bfac8064526

Aftab Ahmad

اپنا دل پیش کروں اپنی وفا پیش کروں 

کچھ سمجھ میں نہیں آتا تجھے کیا پیش کروں 

تیرے ملنے کی خوشی میں کوئی نغمہ چھیڑوں 

یا ترے درد جدائی کا گلا پیش کروں 

میرے خوابوں میں بھی تو میرے خیالوں میں بھی تو 

کون سی چیز تجھے تجھ سے جدا پیش کروں 

جو ترے دل کو لبھائے وہ ادا مجھ میں نہیں 

کیوں نہ تجھ کو کوئی تیری ہی ادا پیش کروں 

آفتاب احمد

©Aftab Ahmad #Butterfly
a8a376695eaa3e9b03d94bfac8064526

Aftab Ahmad

زلف دیکھی ہے نہ آنکھوں نے گھٹا دیکھی ہے

لٹ گیا جس نے محمد ﷺ کی ادا دیکھی ہے

آفتاب  احمد بلرامپوری

©Aftab Ahmad #QandA
a8a376695eaa3e9b03d94bfac8064526

Aftab Ahmad

نزاکت لے کے آنکھوں میں وہ ان کا دیکھنا توبہ
الہی ہم انہیں دیکھیں کہ ان کا دیکھنا دیکھیں

آفتاب احمد بلرامپوری

©Aftab Ahmad #Eyes


About Nojoto   |   Team Nojoto   |   Contact Us
Creator Monetization   |   Creator Academy   |  Get Famous & Awards   |   Leaderboard
Terms & Conditions  |  Privacy Policy   |  Purchase & Payment Policy   |  Guidelines   |  DMCA Policy   |  Directory   |  Bug Bounty Program
© NJT Network Private Limited

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile