Nojoto: Largest Storytelling Platform
shazianaz7207
  • 393Stories
  • 171Followers
  • 3.2KLove
    1.2LacViews

Shazia Lakhiyani

ڪڙو منجھ ڪڙي جيئن لوھار لپيٽيو منھنجو جيء جڙي سپيريان سوگھو ڪيو

  • Popular
  • Latest
  • Video
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

White 
مخلصی
----------------------

اس مطلبی دنیا اور مصروف ترین زندگی میں 
اگر خوش قسمتی سے مخلص لوگ مل جائیں
 تو انہیں سنبھال کے رکھیں 
آپ کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور لوگ بھی مل جائیں گے 
مگر شاید آپ مخلصی سے محروم رہ جائیں گے 
یہ وہ نقصان ہوگا جس کا ازالہ 
آپ وقت گزرنے کے ساتھ بھی نہیں کر پائیں گے


شازیا         لاکھیانی

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

White آپکا ظرف اتنا باوقار اور بلند تو ہونا چاہیے 
کہ سو لوگوں کی رفاقتیں میسر ہونے کے بعد بھی 
آپ اس ایک شخص کے بنے رہو 
جو آپ پے آنکھیں بند کرکے اعتبار کرتا ہو 


شاھ عبداللطیف فرماتے ہیں 

دِلِ جو دلبر هيڪڙو، گهڻا تان نه ڪَجَنِ،
دل ڏجي کي هيڪڙي، توڻي سَوَ سِڪَنِ،
اُوءِ چلولا چئجن، جي دَرِ دَرِ لائِن دوستي،،

     دل کا دوست ایک ہی ہونا چاہیے زیادہ دوست نہ ہوں
محبت بھی ایک سے کریں چاہے لاکھ خواہش مند ہوں 
وہ ہلکی طبیعت رکھنے والے غیر سنجیدہ سوچ والے 
ہیں جو ہر کسی سے دوستی یا محبت کرتے ہیں 

بھگت کبیر بھی لکھتے ہیں کہ   
ساجن میرا ایک ہے، دوجا کروں نہ کوۓ
دوجا ساجن تب کروں، جب دل دوجا ہوۓ



شازیا لاکھیانی

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

21 رمضان المبارک یومِ شہادت مولا علی رضی اللہ عنہ


انا مدینة العلم ' و ابوبکر اساسھا'
 و عمر حیطانھا' و عثمان سقفھا 'و علی بابھا

 (۱) ۔ میں شہر علم ہوں ، 
ابوبکر اس کی اساس ہے،
 عمر اس کی دیواریں ہے، 
عثمان اس کی چھت ہے
 اور علی اس کے دروازہ ہیں


Selection By : Shazia  Lakhiyani

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

( Ayat Of The Day )

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ
 یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ


 ترجمۂ کنز الایمان


اے ایمان والو اگر تم دینِ خدا کی مدد کرو گے
 اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جمادے گا۔


[ محمد ٧ ]




Selection : Shazia Lakhiyani

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيْرُ

Allah suffices us, and He is the best disposer of affairs, He is the best Protector, and He is the best supporter

اللہ میرے لیے کافی ہے کیونکہ وہ بہترین انتظام کرنے والا ہے۔ وہ بہترین محافظ ہے اور وہی بہترین حامی ہے




    Selection : Shazia Lakhiyani

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

یا رسول اللّٰہ ﷺ 

رحمت کی نظر حاضرِ دربار ہوں کردو کرم 
گو زلیل و خوار ہوں کردو کرم پر سگے دربار ہوں کردو کرم
رحمتوں کی بھیک لینے کیلئے حاضرِ دربار ہوں کردو کرم
کرکے توبہ پھر گناہ کرتا ہے جو میں وہی بدکار ہوں کردو   کرم





S.L Selection

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

مٹھا بول کسے دا سن کے دل کدے نہ ہاریں 
بہاویں پانی صاف ڈسے پر نظر پیالے ماریں 


کسی کی میٹھی باتیں سن کر اس کی باتوں میں نہ آئیں کبھی اپنا دل نہ دیں 
چاہے پانی کتنا ہی صاف شفاف کیوں نہ ہو آس پاس ضرور دیکھیں
 اسی طرح کسی انسان پے آنکھیں بند کرکے یقین نہ کریں
 اس کے کردار اور اخلاق کو ضرور پرکھیں 




شاعری : میاں محمد بخش
تشریح : شازیا لاکھیانی

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

آپ بہت خوش قسمت ہیں اگر آپکو ایسا شخص حاصل ہے 
جو آپ کو کہتا ہو کہ غیر شخص سے بات نہ کرنا
 جو آپکو کہتا ہو کہ پردہ دار رہو
 جو آپکی عزت کا خیال آپ سے بھی زیادہ کرتا ہو 
جو آپکا مان رکھنا جانتا ہو 
اللّٰہ پاک بہترین کو ہی بہترین سے نوازتا ہے
 "بدکردار لڑکیوں کو ایسے شہزادے کبھی نصیب نہیں ہوتے"
 کیوں کہ یہ قرآن کا وعدہ ہے  
(اَلْخَبِیْثٰتُ لِلْخَبِیْثِیْنَ: گندی عورتیں  گندے مردوں  کیلئے ہیں)

 


شازیا لاکھیانی

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

آج کی عورت
--------------------------

آج کی عورت بھی عجیب ہے سوشل ایکٹوسٹ بن کر غیر 
مردوں کی گندی نگاہوں کا مرکز بن کر خود کو آزاد سمجھتی ہے
 مگر وہ نہیں جانتی یہ آزادی کے درس سکھانے والے
 خود ہی اس کا شکار کریں گے 
سوشل ایکٹیوزم لبرلزم یہ نہ آزادی کا نام ہے نہ خودمختاری کا نام ہے
" اور نہ ہی عورت کے تحفظ کا نام ہے "
عورت کے تحفظ کا نام صرف اور صرف وہ ہے
 جو اللّٰہ عزوجل نے قرآن میں بیان فرمادیا 
عورت کے محارم صرف وہ ہیں جو اللّٰہ نے بیان کیئے ہیں 
اس کے علاوہ عورت کا کوئی محافظ نہیں 
اگر آپ لبرلزم چاہتی ہیں میرا جسم میری مرضی چاہتی ہیں
 تو ایک بار یورپ ضرور جائیے گا تاکہ آپ ٹشو پیپر کی طرح 
استعمال ہوتی ہوئی عورت دیکھ سکیں 
جہاں خاندان کا تصور نہیں
 جہاں بیٹا ماں سے جنسی تعلقات قائم کرسکتا ہے 
جہاں بھائی بہن سے جنسی تعلقات رکھ سکتا ہے
 آپ ایسے معاشرے کی مثال دیتی ہیں 
جو اسلام کے پاؤں کی دھول کے برابر بھی نہیں 
ایسی تہذیب پے اسلام کی بیٹی چلنا تو درکنار 
تھوکنا بھی پسند نہیں کرتی 
کیونکہ اسلام کی سرزمین حیا کا درس دیتی ہے چادر کا درس دیتی ہے تحفظ کا درس دیتی ہے  ہم مغربی تہذیب کے گرویدہ نہیں بلکہ ہمارے پاس "سیدہ طیبہ طاہرہ بیبی خدیجۃ الکبریٰ" کا کردار موجود ہے 



شازیا لاکھیانی

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

"یہی زندگی ہے" 

ضروری نہیں کہ جو سفر ہم شروع کریں اسے منزل مل جائے
 اور یہ بھی ضروری نہیں جو رشتے رکھے جائیں وہ ہمیشہ نبھا سکیں 
یہ دنیا ہے یہاں سفر بیچ راستوں میں ختم ہوجاتے ہیں 
یہاں رشتے عمر بھر نبھانے کے لیئے رکھے جاتے ہیں
 مگر کئی وجوہات کی بناء پر وہ رشتے بھی دم توڑ جاتے ہیں 
مگر یہ ہمارے اختیار میں ہے کہ اگر سفر بیچ راہ میں ختم ہو رہا ہو
 تو دوبارہ شروع کیا جائے رشتے نا نبھائے جاسکیں
 تو ان رشتوں کو عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا جائے
 ان کے پاؤں میں زنجیریں نہ باندھی جائیں یہی زندگی ہے 



شازیا لاکھیانی

©Shazia Lakhiyani
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile