Nojoto: Largest Storytelling Platform
shazianaz7207
  • 405Stories
  • 171Followers
  • 3.3KLove
    1.2LacViews

Shazia Lakhiyani

ڪڙو منجھ ڪڙي جيئن لوھار لپيٽيو منھنجو جيء جڙي سپيريان سوگھو ڪيو

  • Popular
  • Latest
  • Video
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

پتا ہے حقیقت کیا ہے جن لوگوں کی محبت میں
 اندھے ہوکر ہم گناہ کو گناہ جانتے ہوئے بھی
 ان کی محبت میں ہم وہ چیزیں شوق سے کرتے ہیں 
بلآخر ہم صرف نام کے نیک بن کر رہ جاتے ہیں اور کمال کی بات یہ ہے
 وہی لوگ ہمیں توڑ کے تنہائی کے حوالے کرکے
 اکیلا کرکے محبت میں انتہا تک لاکر بیچ راستوں میں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں
 وہ  یہ بھی نہیں سوچتے کہ ہم ان سے عشق کرتے ہیں
 ان کی لاپرواہی بھی سہہ جاتے ہیں
 یہ وہ مقام ہوتا ہے جب انسان چیخ کر اپنے پسند شخص کو بتانا چاہتا ہے کہ 
خدا کے احکامات کو چھوڑ کر تمہاری محبت کو پانے کے لیئے کیا کچھ نہیں کیا
 ہر بات پے لبیک کہنے والوں کے ساتھ یہ سلوک تو نہیں کیا جاتا  نا
پھر ضمیر جنجھوڑتا ہے کہ یہ تو ہونا تھا جب فانی محبت کو پانے کے لیئے 
رب سے بیوفائی کی جاتی ہے تو اسے منہ کے بل گر نا پڑتا ہے 
شکر کہ خدا کا در موجود ہے شکر کہ اس کی رحمت مجھ جیسوں کو 
دنیا کے سامنے رسوا نہیں کرتی 
شکر ہے مجھ جیسے بدکار جب دنیا والوں کی محبت میں ٹوٹ کر
 اس کے در پے جاتے ہیں تو دھتکارے نہیں جاتے 


شازیا لاکھیانی

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

بازارِ عمل میں تو سودا نہ بنا اپنا
________________________________

سُنتے ہیں کہ محشر میں صرف اُن کی رَسائی ہے
گر اُن کی رَسائی ہے لو جب تو بن آئی ہے
مچلا ہے کہ رحمت نے اُمید بندھائی ہے
کیا بات تِری مجرم کیا بات بَنائی ہے
بازارِ عمل میں تو سودا نہ بنا اپنا
سرکار کرم تجھ میں عیبی کی سمَائی ہے
مَطْلَع میں یہ شک کیا تھا واللہ رضاؔ واللہ
صرف اُن کی رَسائی ہے صرف اُن کی رَسائی ہے

(امام احمد رضا خان بریلوی رحمہ اللّٰہ)

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

صدائیں درودوں کی آتی رھے گی
جنھیں سن کر دل شاد ھوتا رھے گا
خدا اہلسنت کو آباد رکھے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد ھوتا رھے گا









س

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

White زندگی میں خود کو اہمیت دیں اپنے آپ سے محبت کریں
 زندگی آپ کو ہر بار موقع نہیں دے گی
 کچھ دیر ذمہ داریوں کو ایک سائیڈ پے رکھ کے بھول جائیں
 سفر کریں اہنی پسندیدہ کاموں کو وقت دیں 
ان لوگوں کو خاطر میں ہی نہ لائیں جو آپسے نفرت کرتے ہیں
 بلکہ ان لوگوں میں مصروف ہوجائیں جو آپ سے محبت کرتے ہیں 





شازیا لاکھیانی

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

White 
مخلصی
----------------------

اس مطلبی دنیا اور مصروف ترین زندگی میں 
اگر خوش قسمتی سے مخلص لوگ مل جائیں
 تو انہیں سنبھال کے رکھیں 
آپ کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور لوگ بھی مل جائیں گے 
مگر شاید آپ مخلصی سے محروم رہ جائیں گے 
یہ وہ نقصان ہوگا جس کا ازالہ 
آپ وقت گزرنے کے ساتھ بھی نہیں کر پائیں گے


شازیا         لاکھیانی

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

White آپکا ظرف اتنا باوقار اور بلند تو ہونا چاہیے 
کہ سو لوگوں کی رفاقتیں میسر ہونے کے بعد بھی 
آپ اس ایک شخص کے بنے رہو 
جو آپ پے آنکھیں بند کرکے اعتبار کرتا ہو 


شاھ عبداللطیف فرماتے ہیں 

دِلِ جو دلبر هيڪڙو، گهڻا تان نه ڪَجَنِ،
دل ڏجي کي هيڪڙي، توڻي سَوَ سِڪَنِ،
اُوءِ چلولا چئجن، جي دَرِ دَرِ لائِن دوستي،،

     دل کا دوست ایک ہی ہونا چاہیے زیادہ دوست نہ ہوں
محبت بھی ایک سے کریں چاہے لاکھ خواہش مند ہوں 
وہ ہلکی طبیعت رکھنے والے غیر سنجیدہ سوچ والے 
ہیں جو ہر کسی سے دوستی یا محبت کرتے ہیں 

بھگت کبیر بھی لکھتے ہیں کہ   
ساجن میرا ایک ہے، دوجا کروں نہ کوۓ
دوجا ساجن تب کروں، جب دل دوجا ہوۓ



شازیا لاکھیانی

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيْرُ

Allah suffices us, and He is the best disposer of affairs, He is the best Protector, and He is the best supporter

اللہ میرے لیے کافی ہے کیونکہ وہ بہترین انتظام کرنے والا ہے۔ وہ بہترین محافظ ہے اور وہی بہترین حامی ہے




    Selection : Shazia Lakhiyani

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

مٹھا بول کسے دا سن کے دل کدے نہ ہاریں 
بہاویں پانی صاف ڈسے پر نظر پیالے ماریں 


کسی کی میٹھی باتیں سن کر اس کی باتوں میں نہ آئیں کبھی اپنا دل نہ دیں 
چاہے پانی کتنا ہی صاف شفاف کیوں نہ ہو آس پاس ضرور دیکھیں
 اسی طرح کسی انسان پے آنکھیں بند کرکے یقین نہ کریں
 اس کے کردار اور اخلاق کو ضرور پرکھیں 




شاعری : میاں محمد بخش
تشریح : شازیا لاکھیانی

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

وہ محبتیں بے انتہا قیمتی ہوتی ہیں
 جنہیں سر پے رکھی چادر کا بھرم رکھنا آتا ہے
 یقیناً ایسے شہزادے بیٹوں کی تربیت 
کسی خوبصورت احساسات و جذبات رکھنے والی
 ماں نے کی ہوگی 



شازیا لاکھیانی

©Shazia Lakhiyani
ad6d63a76fe282df7cb2ed149e59dc69

Shazia Lakhiyani

میں یہ تو نہیں کہتی کہ میری ذات سے بدلاؤ ممکن ہے
 مگر مجھے اتنا یقین ہے
 میں کچھ ذہن ایسے ضرور تیار کر کے جاؤں گی
 جو باغی ہوں گے ہر اس چیز سے جو غلط ہوگی 
وہ ایسے ذہن ہوں گے 
"جو میری غیر موجودگی میں بھی میری طرح سوچیں گے "





شازیا لاکھیانی

©Shazia Lakhiyani
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile