Nojoto: Largest Storytelling Platform
mannanab8162
  • 12Stories
  • 36Followers
  • 45Love
    12Views

Mannan AB

  • Popular
  • Latest
  • Video
b153743dc8bb8f1004f9c2820db2265b

Mannan AB

Tehzeeeb hafi

Tehzeeeb hafi #نظم

b153743dc8bb8f1004f9c2820db2265b

Mannan AB

ہم روکنے کو پاؤں پڑے جا رہے ہیں، یار!
لیکن ہمارے یار، لڑے جا رہے ہیں، یار!!

تم ان کو رو رہے ہو جو پت جھڑ میں جھڑ گئے
اور ہم جو سبز رت میں جھڑے جا رہے ہیں یار؟

وہ مسکرا کے دیکھ رہا ہے فلک سے، اور
ہم شرم سے زمیں میں گڑے جا رہے ہیں یار

افسوس! اک سنہری کلائی کے واسطے
لے کر پلاسٹک کے کڑے جا رہے ہیں یار

اک ربطِ رائگاں ہے یہ، تسلیم کر نہ لیں ؟
ہم کیوں فضول ضد پہ آڑے جا رہے ہیں یار؟

قسمت تو دیکھ! قیمتی پتھر ہیں ہم، مگر
لوگوں کی جوتیوں پہ جڑے جا رہے ہیں یار

اس کا سکچ بنانا ہے لیکن سب آرٹسٹ
گم سم ہیں، پنسلیں ہی گھڑے جا رہے ہیں یار

چھوٹا سا خاندان ہے اردو غزل کا، اور
ایک ایک کر کے سارے بڑے جا رہے ہیں یار

ہم زندگی کی حبس زدہ بس میں ہیں، عمیر!
اور ظلم دیکھ! ہو کے کھڑے جا رہے ہیں یار! 

 جناب عمیر نجمی

b153743dc8bb8f1004f9c2820db2265b

Mannan AB

Aarish

Aarish

b153743dc8bb8f1004f9c2820db2265b

Mannan AB

اب تک جو جی چکا ہوں جنم گن رہا ہوں میں 
دنیا سمجھ رہی ہے کہ غم گن رہا ہوں میں

اس کی طرف گیا ہوں گھڑی دیکھتا ہوا
اب واپسی پہ اپنے قدم گن رہا ہوں میں

ٹیبل سے گر کے رات کو ٹوٹا ہے اک گلاس
بتی جلا کے اپنی رقم گن رہا ہوں میں

انگلی پہ گن رہا ہوں سبھی دوستوں کے نام
لیکن تمہارے نام پہ ہم گن رہا ہوں میں

کچھ عورتیں ہیں جنس کی تخصیص کے بغیر
کچھ چادریں ہیں جن کو علم گن رہا ہوں میں

آرش بھلا رہا ہوں کوئی یاد رفتگاں 
اک بنچ ہے جو باغ میں کم گن رہا ہوں میں

سرفراز آرش Aarish

Aarish

b153743dc8bb8f1004f9c2820db2265b

Mannan AB

Danish

Danish

b153743dc8bb8f1004f9c2820db2265b

Mannan AB

تمہاری جانب بھی کیا یونہی بدحواس آتی ہے تم سناو؟
یہاں کہیں سے ہوا بھی آئے اداس آتی ہے تم سناو

تمہیں بتایا تھا پیڑ پودوں کا رنگ تبدیل ہو رہا ہے
اور اب درختوں کے خشک پتوں سے باس آتی ہے تم سناو

میں کیا سناوں کہ میرے جیسی صدا کی بنجر زمین پر بھی
تمہارے جیسوں کے بول پڑنے سے گھاس آتی ہے تم سناو

میری سماعت کے حق میں اب بس یہ دو ہی الفاظ رہ گئے ہیں
وہ اتنا کہتی ہے جب کبھی میرے پاس آتی ہے "تم سناو"

 میرا تو اس بار پہلے والے سے ڈھیر نقصان ہوگیا ہے 
تمہیں تو ہر بار رت جدائی کی راس آتی ہے تم سناو

دانش نقوی Danish naqwi

Danish naqwi

b153743dc8bb8f1004f9c2820db2265b

Mannan AB

Fataz

دانش نقوی

b153743dc8bb8f1004f9c2820db2265b

Mannan AB

Kashi khan

Kashi khan

b153743dc8bb8f1004f9c2820db2265b

Mannan AB

Tehzeeb hafi

Tehzeeb hafi

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile