Nojoto: Largest Storytelling Platform
nojotouser5183899017
  • 180Stories
  • 200Followers
  • 777Love
    214Views

ملک حسن علوی اعوان

مقصد حیات فقط اعزاداری مظلوم کربلاؑ

  • Popular
  • Latest
  • Video
b8d8da93f5a3aaf5079e57f68797cee5

ملک حسن علوی اعوان

رولانے آتی ہے یاد حسینؑ روز مجھے
میں وہ نہیں  جو محرم کا انتظار کروں
سلام یا حسین ؑہائے حسین ؑ 
ملک حسن علوی اعوان #sunlight
b8d8da93f5a3aaf5079e57f68797cee5

ملک حسن علوی اعوان

b8d8da93f5a3aaf5079e57f68797cee5

ملک حسن علوی اعوان

میں اپنے عزاداری امام حسینؑ کے گروپ میں آنے والے تمام مومنین کا طہے دل سے شکر گزار ہوں تمام مومنین سے اپیل ہے کے گروپ میں عزاداری نوحہ مجالس کی جتنی ہو سکے ویڈیوز آوڈیوز شیئر کریں 
التماس دعا
ملک حسن علوی 
ملک وقار علوی 
ایڈمن واٹس ایپ گروپ
نوحے قصیدے مجالس منقبت #Silence
b8d8da93f5a3aaf5079e57f68797cee5

ملک حسن علوی اعوان

📣 *جس نے بھی اپنے گناہوں کو ختم کرنا ہے اُس کیلئے لازم ہے کہ وہ “علی ولی اللہ” کی گواہی دے اگر اُسے رسول اللہ ص کے کلام پر یقین ہے* 🚦👉👇

‼️🕋 *رسول اللہ ص کے دور میں بھی 👳مسلمانوں 👳 کو “علی ولی اللہ” سے ہی تکلیف تھی مزید جاننے کیلئے کلام اللہ تلاوت فرمائیں* 👇👇

🔰 رسول اللہ ص نے فرمایا کہ جو لا إله إلا الله کہتا ہے تو آسمان کے دروازے اُس کیلئے کُھل جاتے ہیں (اُس کے فورًا بعد) جو محمد رسول الله کہے تو حق کا چہرہ کھل جاتا ہے اور (حق) اس سے خوش ہوتا ہے (اُس کی فوراً بعد) جو علی ولی اللہ کہتا ہے تو *اللہ بخش دیتا ہے*  اس کے تمام گناہوں کو اگرچہ اس ( *علی ولی اللہ کہنے والے کے* ) کے گناہ بارش کے قطروں کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔

📚 بحارالانوار جلد 38 صفحہ 318 حدیث 27 عربی (التماس دعا۔ابی اشتر) 

🔰 عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله من قال: لا إله إلا الله تفتحت له أبواب السماء، ومن تلاها  محمد رسول الله تهلل وجه الحق سبحانه و استبشر بذلك، ومن تلاها  علي ولي الله *غفر الله* له ذنوبه ولو كانت بعدد قطر المطر۔
از قلم سید احسن کاظمی
انتخاب ملک حسن علوی #weather
b8d8da93f5a3aaf5079e57f68797cee5

ملک حسن علوی اعوان

اموات کی وباء سے نکلنے کے واسطے
نسخہ لیا کتابِ ولایت کو کھول کر
امکان میں کرونا کے ہر اک مریض کو
خاک شفا پلایئے پانی میں گھول کر💗🙏
ملک حسن علوی
از قلم قلیم اختر قلیم #eidmubarak
b8d8da93f5a3aaf5079e57f68797cee5

ملک حسن علوی اعوان

ہمارا مکمل تعارف یہ ہے کہ بندے اللہ کے ہیں، امتی محمد مصطفٰیؐ کے ہیں، شیعہ علیؑ کے ہیں، عزاراد حسینؑ کے ہیں، منتظر امام زمانہؑ کے ہیں، مذہب جعفری ہے!
مولانا کمیل مہدوی #depression
b8d8da93f5a3aaf5079e57f68797cee5

ملک حسن علوی اعوان

وہ درد لا دوا کہ جس درد کے  سبب
چشمے ہماری آنکھ سے بہتے ہیں,, اِن دِنوں..!
یارو ہمارے واسطے صدقہ دیا کرو
ہم خودکشی کا سوچتے رہتے ہیں,, اِن دِنوں..!
ایسی وبا کے خوف سے.! قیدی کے روپ میں
ہائےے.! جو تیرے ہجر کو سہتے ہیں ,, اِن دِنوں
امجد گُھٹن کا دور ہے اِتنی گُھٹن کا دور
اِک معجزہ ہے سانس بھی کہتے ہیں,, اِن دِنوں۔۔!
محمد امجد
ملک حسن علوی #chai_love
b8d8da93f5a3aaf5079e57f68797cee5

ملک حسن علوی اعوان

ایک شادی شدہ شخص نے کہا کہ عورت تو پاؤں کی جوتی ہوتی ہے، مرد کو جب بھی اپنے لئے کوئی مناسب نظر آئے بدل لیا کرے۔
سننے والوں نے محفل میں بیٹھے ہوئے ایک کی طرف دیکھا اور پوچھا: اس شخص کی کہی ہوئی اس بات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
اس دانا شخص نے جواب دیا کہ جو کچھ بھی اس شخص نے کہا ، بالکل صحیح کہا ہے۔ عورت جوتی کی مانند ہے اس شخص کے لئے جو اپنے آپ کو پاؤں کی مانند سمجھتا ہے۔

جبکہ عورت ایک تاج کی مانند بھی ہو سکتی ہے مگر اس شخص کے لئے جو اپنےآپ کو بادشاہ کی مانند سمجھتا ہو۔
کسی آدمی کو اس کی کہی ہوئی بات کی وجہ سے کوئی الزام نہ دو، فقط اتنا دیکھ لو کہ وہ اپنے آپ کو اپنی نظروں میں کیسا دیکھ رہا ہوتا ہے.
ملک حسن علوی اعوان

b8d8da93f5a3aaf5079e57f68797cee5

ملک حسن علوی اعوان

ملک حسن علوی اعوان
```پرندے لوٹ کر آئیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو ؟
نئےغنچےچٹک جائیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو ؟
طہارت اورعبادت کانتیجہ دیکھ لوگےتم
یہ جرثومےبھی مرجائیں گے
کیوں مایوس ہوتےہو ؟
طواف خانہءکعبہ بھی پھرہوجائےگاجاری
یہ رخنےپھرنہیں آئیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو ؟
انہی گلیوں میں ہنستےکھیلتےدیکھوگےبچوں کو
یہ سناٹےچلےجائیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو؟
گلےمیں پھرنظرآئیں گےبستے,کاپیاں,قلمیں
یہ مکتب رونقیں پائیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو؟
شفاخانوں سےنکلیں گےشفاپاکرمریض,غم
گلوں سےصحن بھرجائیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو ؟```
ان شــــــــا ء اللہ

b8d8da93f5a3aaf5079e57f68797cee5

ملک حسن علوی اعوان

سبق ولا کا پڑھانے حسین ص جاتے ہیں
خدا کا دین بچانے حسین ص جاتے ہیں
ہے کون  وارثِ قرآن و وارثِ احمد ص
زمانے کو یہ بتانے حسین ص جاتے ہیں
ہر ایک عاصی کو مثل جناب حرّ جری
رہ نجات دکھانے حسین ص جاتے ہیں
خلیل رب ع نے کیا تھا جو خواب میں رب سے
وہ وعدہ آج نبھانے حسین ص جاتے ہیں
خدا کو ڈھونڈتے پھرتے ہیں سب زمانے میں
انہیں خدا سے ملانے حسین ص جاتے ہیں
زمینِ کرب و بلا پر سجا کے عرشِ بریں 
اسے معلّیٰ بنانے حسین ص جاتے ہیں
رہیں گی تنہا مدینے میں فاطمہ صغرٰی ص
کہ داغِ ہجر اٹھانے حسین ص جاتے ہیں
جہاں میں باقی رہے احترام رشتوں کا
یزیدیت کو مٹانے حسین ص جاتے ہیں
رہے گا مرتد و مومن میں فرق اکبر ص سے
اذان ایسی دلانے حسین ص جاتے ہیں
وفا شعار چراغوں میں روشنی ہوگی
چراغ باقی بجھانے حسین ص جاتے ہیں
علی کے شیر پسر چادروں کے ضامن کو
صبر کا جام پلانے حسین جاتے ہیں
سناں کی نوک سے احسن خدا کے بندوں کو
کلامِ پاک سنانے حسین ص جاتے ہیں
(از قلم سید احسن عباس کاظمی)

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile