Nojoto: Largest Storytelling Platform
nojotouser1413569035
  • 262Stories
  • 449Followers
  • 1.4KLove
    46Views

حدیث نبوی

  • Popular
  • Latest
  • Video
c2f5756c4c944f0067e4ad7ff5840134

حدیث نبوی

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ مومن لعنت کرنے والا نہیں ہوتا ۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے :’’ مومن کے لیے مناسب نہیں کہ وہ لعنت کرنے والا ہو ۔‘‘ ،( رواہ الترمذی 2019)

c2f5756c4c944f0067e4ad7ff5840134

حدیث نبوی

اور انس ؓ سے مروی ایک اور حدیث میں ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم شراب نوشی پر چالیس جوتے اور شاخیں مارا کرتے تھے ۔
 (رواہ مسلم4456)

c2f5756c4c944f0067e4ad7ff5840134

حدیث نبوی

عائشہ ؓ ، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتی ہیں ، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ (مالیت کی چوری) پر چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا ۔‘‘ 
(صحیح بخاری 6789)

c2f5756c4c944f0067e4ad7ff5840134

حدیث نبوی

عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص غلہ خرید لے تو وہ اسے قبضہ میں لینے سے پہلے فروخت نہ کرے ۔‘
‘ (صحیح بخاری 2126)

c2f5756c4c944f0067e4ad7ff5840134

حدیث نبوی

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ اللہ کو وہ عمل سب سے زیادہ محبوب ہے جس پر دوام ہو خواہ وہ قلیل ہی ہو ۔‘‘
 (صحیح بخاری 43)

c2f5756c4c944f0067e4ad7ff5840134

حدیث نبوی

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ اللہ نے اس شخص سے (توبہ نہ کرنے اور نیک عمل نہ کرنے کا) عذر زائل کر دیا جس کی اجل کو مؤخر کیا حتیٰ کہ اسے ساٹھ سال تک پہنچا دیا ۔‘
‘( رواہ البخاری 6419)

c2f5756c4c944f0067e4ad7ff5840134

حدیث نبوی

عثمان ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور (دوسروں کو) سکھایا ۔‘‘
 (رواہ البخاری5027)

c2f5756c4c944f0067e4ad7ff5840134

حدیث نبوی

ابوبکرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :’’ حاکم غصہ کی حالت میں دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ نہ کرے ۔‘
‘ (صحیح بخاری 7158)

c2f5756c4c944f0067e4ad7ff5840134

حدیث نبوی

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا کوئی آدمی اپنے ساتھی کی اجازت کے بغیر دو دو کھجوریں ایک ساتھ نہ اٹھائے ۔ (صحیح بخاری 2489)

c2f5756c4c944f0067e4ad7ff5840134

حدیث نبوی

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ اللہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اسے کسی مصیبت میں مبتلا کردیتا ہے ۔‘‘( رواہ البخاری7545)

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile