Nojoto: Largest Storytelling Platform
atharayyubi6092
  • 15Stories
  • 35Followers
  • 54Love
    26Views

Athar Ayyubi

  • Popular
  • Latest
  • Video
ce50bbb5754e54e0c97bb79afd17e129

Athar Ayyubi

میں گر تمہارا نہیں ہوں تو پھر کسی کا نہیں
میں گر کسی کا نہیں ہوں تو پھر تمہارا ہوں راشد خان عارش

راشد خان عارش

ce50bbb5754e54e0c97bb79afd17e129

Athar Ayyubi

"مکان ہے تو سہی، اچھا ہے مگر...."
" مگر...؟"
"مگر نچلے پورشن والے دیوبندی ہیں، کہتے ہیں کہ اوپر کسی مرزئی،  عیسائی یا شعیہ کو نہیں بیٹھانا"
"آپ سے کس نے کہا کہ میں احمدی، کرسچین یا شعیہ ہوں؟ "
"اچھا....؟  آپ نہیں ہیں؟ میں نام سے سمجھا کہ شعیہ ہیں.... شکر ہے جی، پھر تو کوئی مسئلہ ہی نہیں"
"نہیں مگر اب مجھے مسئلہ ہے ایسے بیمار ذہنیت کے مالک مکان کے ساتھ مجھے کسی قسم کا تعلق واسطہ نہیں رکھنا، کوئی اور مکان دکھائیں"
"اچھا تو پھر بریلویوں کی مسجد کے ساتھ ہے، آپ کو بہت سوٹ کرے گا..."
"کہیں آس پاس انسانوں کی بستی نہیں...؟"
"ہی ہی ہی.... وہ کیسی ہوتی ہےسر...؟" قرب عباس

قرب عباس

ce50bbb5754e54e0c97bb79afd17e129

Athar Ayyubi

افسانچہ: محفوظ سیکس
تحریر، م ناگ مرحوم، ممبئی 

کافی ڈے میں، میں اپنے دوست کا انتظار کررہا تھا کہ مجھے پیچھے والی میز پر جاری ایک گفتگو سنائی دی۔
لڑکا لڑکی سے پوچھ رہا تھا۔ "کیا کہہ رہی ہو، کنڈم تمہاری ممی کے ہاتھ لگ گئے۔" 
لڑکی نے جواب دیا "بے وقوف تم نے میرے بیگ میں چھوڑ دیا تھا"۔
لڑکے نے پوچھا "پھر تم نے کیا کہا۔"
لڑکی ہنسی "کچھ نہیں۔ انہیں کم سے کم یہ تو یقین ہے کہ میں محفوظ سیکس کرتی ہوں۔" افسانچہ

افسانچہ

ce50bbb5754e54e0c97bb79afd17e129

Athar Ayyubi

" میری سب سے پہلی بغاوت کچن سے شروع ہوئی تھی.... دیکھتی تھی، باورچی خانہ کی ایک پڑچھتی پر تین گلاس، باقی برتنوں سے الگ تھلگ، ہمیشہ ایک کونے میں پڑے رہتے تھے. یہ گلاس صرف اس موقعہ پر زیریں چھت سے اتارے جاتے تھے جب والد کے مسلمان دوست آتے تھے اور ان کو لسی چائے پلانا ہوتی اور اس کے بعد مانجھ دھو کر پھر وہیں رکھ دئیے جاتے تھے.... سو تین گلاسوں کے ساتھ میں بھی چوتھے گلاس کی طرح شامل ہو گئی اور ہم چاروں نانی کے ساتھ لڑ پڑے.... وہ گلاس بھی باقی برتنوں کو نہیں چھو سکتے تھے، میں نے بھی ضد پکڑ لی کہ میں کسی دوسرے برتن میں نہ پانی پیوں گی، نہ دودھ چائے..... نانی ان گلاسوں کو الگ رکھ سکتی تھی مگر مجھ کو بھوکا پیاسا نہ رکھ سکتی تھی، اس لیے بات والد تک پہنچ گئی. والد کو اس سے قبل معلوم نہ تھا کہ کوئی گلاس اس طرح علیحدہ رکھے جاتے ہیں..... ان کو پتہ چلا تو میری بغاوت کامیاب ہوئی. پھر نہ کوئی برتن ہندہ رہا نہ مسلم...... اس گھڑی نہ نانی کو معلوم تھا نہ مجھ کو، کہ بڑی ہو کر زندگی کے کئی سال جن سے عشق کروں گی، وہ اسی مذہب کا ہو گا جس مذہب کے لوگوں کے لیے گھر کے برتن بھی اچھوت بنا دئیے جاتے تھے.. " 
  ( امرتا پریتم ) امرتا پریم

امرتا پریم

ce50bbb5754e54e0c97bb79afd17e129

Athar Ayyubi

"محویت کے عالم" میں زندگی کا گن گان کرتے گھیسو اور مادھو کے وسیلے سے پریم چند،افسانہ "کفن" کے قاری کو غالبا یہ محسوس کرانا چاہتے ہیں کہ معاشرے کے کسی طبقے یا چند افراد کا احوال بھلے ہی خرابی وناگواری کی انتہاؤں کو چھونے لگے،زندگی کے دامن میں ان کے ناچنے گانے کا کوئی نہ کوئی بہانہ موجود رہتا ہے ــ انہیں وہ بہانہ مل سکتا ہے جس طرح وہ ڈھونڈنا چاہیں،کیوں کہ زندگی ہنوز باقی ہے "کفن" کا مطالعہ
از
پروفیسر شمس الحق عثمانی

"کفن" کا مطالعہ از پروفیسر شمس الحق عثمانی

ce50bbb5754e54e0c97bb79afd17e129

Athar Ayyubi

یہ تم جو مجھ سے محبت کا مول پوچھتے ہو

تمہیں یہ کس نے کہا پیڑ چھاؤں بیچتے ہیں عباس تابش

عباس تابش

ce50bbb5754e54e0c97bb79afd17e129

Athar Ayyubi

دوستوں کے معاملے میں بہت خوش قسمت ہوں ، میرے پاس ہر ورائٹی کے دوست ہیں ، مزاحیہ میراثی  ، دانشور ، ٹھرکی ، بزنس مین ، مزہبی غیر مزہبی تقریبا ہر قسم کے نمونے ۔۔۔ حقیقی زندگی سے لیکر آن لائن زندگی تک اکثر دوست مجھ سے عشق کرتے ہیں مجھے برداشت کرتے ہیں ۔۔۔۔ہاں البتہ جو لوگ نیگٹو ظاہر ہوتے ہیں ان کو پھر دوست نہ کہتا ہوں نہ سمجھتا ہوں 
کسی ایک کا نام لینا محبتوں کو ٹھکرانے کے مترادف ہے منقول

منقول

ce50bbb5754e54e0c97bb79afd17e129

Athar Ayyubi

میں بھی جانتا ہوں اور تم بھی جانتے ہو کہ لکھنے لکھانے میں کچھ نہیں دھرا۔۔بس یہ ہے کہ لکھنا ایک رِیت ہے اور یہ رِیت ہر اُس وبالی کو پوری کرنا ہے جس کے ہاتھ میں قلم ہو اور ہاتھ کے نیچے سادہ ورق،ورنہ لکھنے والوں نے اپنی کون سی بات منوائی ہے اور روشنائی نے کون سی جوت جگائی ہے لکھنے والا لکھ کر بس یہی جتانا چاہتا ہے کہ میری خواہشیں انسانوں کے بارے میں بہت نیک ہیں اور میں ان کیلئے بڑی اچھی باتیں سوچتا ہوں اور اِن کا بھلا چاہتا ہوں اور میں بہت ہی اچھا اور سچا انسان ہوں۔میں نے بھی یہی ٹھان رکھی ہے کہ اپنے آپ کو ایک اچھا اور سچا انسان منواوں،سو میں جو باتیں کہہ کر اپنے حسابوں نیک نامی کمانا چاہتا ہوں وہ باتیں کہتا ہوں۔۔ جون ایلیا

جون ایلیا

ce50bbb5754e54e0c97bb79afd17e129

Athar Ayyubi

اس کا ہاتھ
اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے
میں نے سوچا
دنیا کو
ہاتھ کی طرح
گرم اور سندر ہونا چاہیئے۔
(کیدر ناتھ سنگھ) نو کیپشن

نو کیپشن

ce50bbb5754e54e0c97bb79afd17e129

Athar Ayyubi

कश्ती "شاید راستوں کی رعنائیاں رفاقتوں کے  حسن سے عبارت ہیں، کچھ رفیق ایسے ہوتے ہیں جن کے ساتھ سفر ختم کرنے کی عجلت ہوتی ہے اور کچھ ایسے بھی ملتے ہیں جن کے ساتھ منزلوں کی خواہش ہی نہیں ہوتی، وہ راستوں کو ہی خوبصورت بنادیتے ہیں ــ پھر منزل کا احساس خوفزدہ کردیتا ہے کہ منزل اس خوبصورت رفاقت کو ختم کردے گی ..." ریحان خان کے ایک مضمون سے اقتباس

ریحان خان کے ایک مضمون سے اقتباس

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile