Nojoto: Largest Storytelling Platform

New abroo Quotes, Status, Photo, Video

Find the Latest Status about abroo from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about, abroo.

    LatestPopularVideo

ડꪖⅈꪑ ƙꪖડんꪖꪀ

#Couple #Rang #Bahar #Qatal #Abroo آج یوں موج در موج غم تھم گیا اس طرح غم زدوں کو قرار آ گیا جیسے خوشبوئے زلف بہار آ گئی____ جیسے پیغام دید

read more
White آج یوں موج در موج غم تھم گیا اس طرح غم زدوں کو قرار آ گیا
جیسے خوشبوئے زلف بہار آ گئی____ جیسے پیغام دیدار یار آ گیا

جس کی دید و طلب وہم سمجھے تھے ہم رو بہ رو پھر سر رہ گزار آ گیا
صبح فردا کو پھر دل ترسنے لگا ______عمر رفتہ ترا اعتبار آ گیا

رت بدلنے لگی رنگ دل دیکھنا رنگ گلشن سے اب حال کھلتا نہیں
زخم چھلکا کوئی یا کوئی گل کھلا_____ اشک امڈے کہ ابر بہار آ گیا

سرفروشی کے انداز بدلے گئے __دعوت قتل پر مقتل شہر میں
ڈال کر کوئی گردن میں طوق آ گیا __لاد کر کوئی کاندھے پہ دار آ گیا

فیضؔ کیا جانیے یار کس آس پر__ منتظر ہیں کہ لائے گا کوئی خبر
مے کشوں پر ہوا محتسب مہرباں دل فگاروں پہ قاتل کو پیار آ گیا

©ડꪖⅈꪑ ƙꪖડんꪖꪀ #Couple #Rang #Bahar #Qatal #Abroo 
آج یوں موج در موج غم تھم گیا اس طرح غم زدوں کو قرار آ گیا
جیسے خوشبوئے زلف بہار آ گئی____ جیسے پیغام دید
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile