Find the Latest Status about hamesha dair kar deta hu me from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about, hamesha dair kar deta hu me.
Mahi's Shona
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو ْاسے آواز دینی ہو، ْاسے واپس بلانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں مدد کرنی ہو اسکی یار کی ڈھارس بندھانا ہو بہت درینہ رستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو کسی کو یاد رکھنا ہو کسی کو بھول جانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو حقیقت اور تھی اسکو جاکے یہ بتانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں منیر نیازی Hamesha dair kr deta hun me