Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best IftikharArif Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best IftikharArif Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about iftikhar ali khan pataudi father, iftikhar ali khan pataudi death, iftikhar ali khan pataudi, iftikhar meaning in urdu, iftikhar ahmed real age,

  • 1 Followers
  • 3 Stories

PK

وقتِ معلوم کی دہشت سے لرزتا ہوا دل ڈُوبا جاتا ہے کہ مُہلت نہیں مِلنے والی افتخار عارف #urdu #اردو #ghazal #IftikharArif #شاعری

read more
سخنِ حق کو فضیلت نہیں مِلنے والی
صبر پر دادِ شجاعت نہیں مِلنے والی

وقتِ معلوم کی دہشت سے لرزتا ہوا دل
ڈُوبا جاتا ہے کہ مُہلت نہیں مِلنے والی

زندگی نذر گزاری تو مِلی چادرِ خاک
اِس سے کم پر تو یہ نعمت نہیں مِلنے والی

راس آنے لگی دُنیا تو کہا دِل نے کہ جا!
اب تُجھے درد کی دولت نہیں مِلنے والی

ہوسِ لقمۂ تر کھا گئی لہجے کا جلال
اب کِسی حرف کو حُرمت نہیں مِلنے والی

گھر سے نکلے ہوئے بیٹوں کا مقدر معلوم
ماں کے قدموں میں بھی جنت نہیں مِلنے والی

زندگی بھر کی کمائی یہی مِصرعے دو چار
اِس کمائی پہ تو عزت نہیں مِلنے والی

(افتخار عارف)

©Osama Azam وقتِ معلوم کی دہشت سے لرزتا ہوا دل
ڈُوبا جاتا ہے کہ مُہلت نہیں مِلنے والی

افتخار عارف

#urdu #اردو #ghazal #IftikharArif

PK

خوابوں سے تہی بے نور آنکھیں۔۔۔ افتخار عارف #IftikharArif #زندگی

read more
خوابوں سے تہی بے نور آنکھیں 
ہر شام نئے منظر چاہیں 

بے چین بدن پیاسی روحیں 
ہر آن نئے پیکر چاہیں 

بے باک لہو 
ان دیکھے سپنوں کی خاطر 

جانے ان جانے رستوں پر 
کچھ نقش بنانا چاہتا ہے 

بنجر پامال زمینوں میں 
کچھ پھول کھلانا چاہتا ہے 

یوں نقش کہاں بن پاتے ہیں 
یوں پھول کہاں کھلنے والے 

ان بدن دریدہ روحوں کے 
یوں چاک کہاں سلنے والے 

بے باک لہو کو حرمت کے آداب سکھانے پڑتے ہیں 
تب مٹی موج میں آتی ہے 

تب خواب کے معنی بنتے ہیں 
تب خوشبو رنگ دکھاتی ہے

(افتخار  عارف)

©Osama Azam خوابوں سے تہی بے نور آنکھیں۔۔۔ افتخار عارف 
#IftikharArif

PK

مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے #IftikharArif #urdu #Pakistan #زندگی

read more
حامی بھی نہ تھے منکر ِ غالبؔ بھی نہیں تھے 
ہم اہلِ تذبذب کسی جانب بھی نہیں تھے 

اس بار بھی دنیا نے ہدف ہم کو بنایا 
اس بار تو ہم شہہ کے مصاحب بھی نہیں تھے 

بیچ آئے سر قریۂ زر جوہر پندار 
جو دام ملے ایسے مناسب بھی نہیں تھے 

مٹی کی محبت میں ہم آشُفتہ سروں نے 
وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے 

لو دیتی ہوئی رات سخن کرتا ہوا دن 
سب اس کے لیے جس سے مخاطب بھی نہیں تھے

©Osama Azam مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے 
وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے

#IftikharArif #Urdu #Pakistan


About Nojoto   |   Team Nojoto   |   Contact Us
Creator Monetization   |   Creator Academy   |  Get Famous & Awards   |   Leaderboard
Terms & Conditions  |  Privacy Policy   |  Purchase & Payment Policy   |  Guidelines   |  DMCA Policy   |  Directory   |  Bug Bounty Program
© NJT Network Private Limited

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile