Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best منیب Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best منیب Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about منیب meaning in english, منیب کا مطلب, منیب خادمی, منیب به Ú†Ù‡ معناست, منیبا مزاری,

  • 3 Followers
  • 19 Stories

Muneeb Shaaki

#حادثہ #منیب

read more
یہ کون سا حادثہ ہو گیا
کہ کوئی حادثہ نہیں ہوتا

#منیب شاکی# #حادثہ

Muneeb Shaaki

#دوہا #منیب

read more
دل میں میرے ایسے...... تیرا غم بیٹھا ہے
جیسے کعبے میں گُھس کے صنم بیٹھا ہے

#منیب شاکی# #دوہا

Muneeb Shaaki

#نظم #منیب

read more
"سودا" 

اک سودا کیا تھا گھاٹے کا
نیندوں کی بدلے خواب خریدے
خواب کچھ ایسے ویسے تھے
جو ہم پورے کر نہ سکے
تعبیر بھی گئی ہاتوں سے
نیند بھی گئی راتوں سے
دل چاہے اب کچھ آنکھ لگے
کچھ وقت اپنا آسان کٹے
سو خواب سجائے بیٹھا ہوں 
یہ دکان لگائے بیٹھا ہوں 
کہ کوئی خواب ہمارے لے جائے
اور نیندیں واپس دے جائے

     #منیب شاکی# #نظم

Muhammad Shahzad Chaudhary

#krishna_flute #ابن #منیب

read more

Muneeb Shaaki

#ایامِ وبا #منیب

read more
نہ بدعا سے مروں گا نہ وبا سے مروں گا
مرا جب بھی، جینے کی ادا سے مروں گا

شہر میں میرے،،،، اب سناٹوں کا راج ہے
کہتے ہیں! ہجوم خوش نما سے مروں گا

مشروط قید سے ہے میری ساری زندگی 
باہر جو قدم رکھا.....، سزا سے مروں گا

یاروں کو ملنے کی ممانعت ہو گئی ہے
ہو نہ ہو بےحسی کی انتہا سے مروں گا 

سینوں کا زہر تھا جو فضا میں گُھل گیا
کچھ شک نہیں کہ تازہ ہوا سے مروں گا

تھکا دیا اس طرح زیست کی مشقت نے
میں اب لمبی عمر کی دعا سے مروں گا

شاکی میرے چمن کی تو صبح جل گئی
ہر فرد سوچنے لگا بادِ صبا سے مروں گا 

                                  #منیب شاکی# #ایامِ وبا

Muneeb Shaaki

#خیال #منیب

read more
جب ہاتھ ملانا مشکل ہو رہا ہو تو آگے بڑھ کر گلے لگا لینا، اس سے بہت سے مسائل پیدا ہونے سے پہلے ہی حل ہو جاتے ہیں.

#منیب شاکی# #خیال

Muneeb Shaaki

#شاعری #منیب

read more
کیا کہنا اور، کہ رخِ محترم، تابِ آفتاب تھی
ذوقِ دیدار جوں جوں بڑھا، بینائی چلی گئی

#منیب شاکی# #شاعری

Muneeb Shaaki

#راز #منیب

read more
پڑھائی میں جی لگانے کے واسطے
کتاب میں تری تصویر چھپا رکھی ہے

#منیب شاکی# #راز

Muneeb Shaaki

زندگی ہے کہ.... رک سی گئی ہے
وقت ہے کہ.... بھاگا چلا جاتا ہے

#منیب شاکی#

Muneeb Shaaki

#غزل #منیب

read more
شہر میں نئے ہیں، ہمیں ایسے نہ ستا
ابھی چلے جائیں گے آنکھیں نہ دکھا

عزت دار لوگ ہیں، ذلت میں نہیں جیتے
ہمارا سر اتار دے..... پر تہمت نہ لگا

اس دیوانے پر منصور کا سایہ لگتا ہے
اسکی بات سمجھ، اسے سولی نہ چڑھا

یہ کڑیل بالک ابھی روتے روتے سویا ہے
دل کھلونا ٹوٹا اس کا، اس کو نہ جگا

مجھے آسماں سے سِکھا کر اتارا گیا
سب سیکھ چکا ہوں تُو مزید نہ سکھا

غلطی کی میں نے، سو کی تھی آدم نے
پر حرفِ کُن ہوں میں، مجھے نہ مٹا

 بہروں کی بستی ہے کوئی نہیں سنتا
چپ سادھ لے شاکی کوئی غزل نہ سنا

                                       #منیب شاکی# #غزل
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile