اے پری وش تم حسن کی وہ نظم ہو جو قدرت نے اپنی سب سے لطیف سوچ سے تخلیق کی تمہارے لبوں کی نرمی جیسے گلاب کی پتیوں پر گرتی ہوئی شبنم تمہاری پلکوں کی جھلک جیسے آسمان پر رقص کرتی شام کی روشنی اور تمہارے وجود کی خوشبو جیسے چمن میں کھلا کوئی نایاب پھول تمہیں چاند سے تشبیہ دینا کم ہے کیونکہ تمہارا حسن چاند کی روشنی میں بھی چمک پیدا کرتا ہے تمہارے قدموں کی آہٹ جیسے بہار کے پہلے جھونکے تمہارے لمس کی نرمی جیسے بارش کی پہلی بوند تم فقط جمال نہیں،تم روشنی ہو تم زندگی ہو تم وہ خواب ہو جو نیند سے زیادہ جاگتی آنکھوں کو عزیز ہے تمہاری ہنسی میں کہکشاؤں کی گونج ہے تمہاری خاموشی میں پوری دنیا کی کہانی پوشیدہ ہے تمہاری محبت وہ چراغ ہے جو اندھیروں کو مٹا دیتا ہے تمہارے آنسو وہ موتی ہیں جن سے سمندر بھی شرمندہ ہو تم آسمان کی بلندیوں سے بھی بلند اور زمین کی وسعتوں سے بھی وسیع ہو اے حسین لڑکی تم قدرت کا سب سے حسین شاہکار ہو تم خوابوں کی ملکہ محبت کی دیوی اور ہر دل کی دھڑکن ہو تمہارے حسن کی تعریف میں الفاظ ہمیشہ کم پڑ جاتے ہیں کیونکہ تم اس حسن کی مالک ہو جو کسی تعریف کا محتاج نہیں ✍️ مہوش ملک ©Mehwish Malik #