Nojoto: Largest Storytelling Platform

ایک چہرہ ہے محبت سے بھرا آنکھوں میں اور کچھ بھی ن

ایک چہرہ ہے محبت سے بھرا آنکھوں میں 
اور کچھ بھی نہیں ہے اس کے سوا آنکھوں میں

ہم پہ گزری تھی کبھی ایسی قیامت واللہ 
لذتِ وصل کا ساماں تھا بھرا آنکھوں میں 

خود کو توڑا تھا فقط عکس مٹانے کے لیے 
مٹ گئے خود نہ مٹا عکس ترا آنکھوں میں

تُو نہیں ہے تو بتا کس سے کہوں دکھ اپنا
رنگ ہے روپ ہے نے(نہ) خواب ہرا آنکھوں میں

پھر سے جی اٹھنے کی خواہش کہیں اندر ہے ابھی 
  پھر دیا جلنے لگا ہے بخدا آنکھوں میں

میں نے پوچھا کہ کہاں ہو کہاں رہتے ہو تم؟
آنکھیں بھر کے کہا گیا، تیری آنکھوں میں

©Nida Chaudry #آنکھیں 

#rayofhope
ایک چہرہ ہے محبت سے بھرا آنکھوں میں 
اور کچھ بھی نہیں ہے اس کے سوا آنکھوں میں

ہم پہ گزری تھی کبھی ایسی قیامت واللہ 
لذتِ وصل کا ساماں تھا بھرا آنکھوں میں 

خود کو توڑا تھا فقط عکس مٹانے کے لیے 
مٹ گئے خود نہ مٹا عکس ترا آنکھوں میں

تُو نہیں ہے تو بتا کس سے کہوں دکھ اپنا
رنگ ہے روپ ہے نے(نہ) خواب ہرا آنکھوں میں

پھر سے جی اٹھنے کی خواہش کہیں اندر ہے ابھی 
  پھر دیا جلنے لگا ہے بخدا آنکھوں میں

میں نے پوچھا کہ کہاں ہو کہاں رہتے ہو تم؟
آنکھیں بھر کے کہا گیا، تیری آنکھوں میں

©Nida Chaudry #آنکھیں 

#rayofhope