Nojoto: Largest Storytelling Platform

بہت کوشش رہی ڈھونڈ نے کی پھر میری امیدوں کو کوئی ر

بہت کوشش رہی ڈھونڈ نے کی پھر
میری امیدوں کو کوئی راستہ نہ ملا
ہر اک چاہ کا علاج ڈھونڈتا ہی رہا
یوں پھر دل کے دایرے تک  پتہ نہ ملا
یہ کس سوچ میں الجھ گیا بے وجہ
ذہن کی تیز ہواوں میں فیصلہ نہ ملا
وہ ٹوٹی تسبیح کے دانوں کی طرح 
بکھر گئے وہ سب خواب سلسلہ نہ ملا
سکون زندگی کے چند پل کہاں گئے ہیں
بہہ کے لے ڈوب گیا مگر وہ دریا نہ ملا
اگرچہ دل کے خوف کا ہوا علاج  بہتر
الجھتے لکیروں کا کوئی وسوسہ نہ ملا
یہ کس تجسس میں رہا بے خبر اب تک
میرے جلتے گناہوں کا کوئی دایرہ نہ ملا
وہ ریت کے پہاڑ سامنے دکھائی دیتے ہیں
راحت دل کے فریب کو کوئی سہرا نہ ملا

©Ashraf Qureshi
  #watchtower  Adhuri Hayat