Nojoto: Largest Storytelling Platform

شوقین مِزاجوں کے ، رنگین طبیعت کے وہ لوگ بُلا لاؤ

شوقین مِزاجوں کے ، رنگین طبیعت کے
وہ لوگ بُلا لاؤ ، نمکین طبیعت کے
 
خیرات محبت کی ، پھر بھی نہ ملی ہم کو
ہم لاکھ نظر آئے ، مسکین طبیعت کے
 
دیکھی ھے بہت ہم نے، یہ فلم تعلُّق کی
کچھ بول تکلُّف کے ، کچھ سین طبیعت کے
 
اِس عُمر میں ملتے ہیں، کب یار نشے جیسے
دارُو کی طرح تِیکھے، کوکین طبیعت کے
 
اِک عُمر تو ہم نے بھی ، بھرپُور گُزاری ہے
دو چار مُخالِف تھے ، دو تین طبیعت کے
 
تم بھی تو میاں فاضل، اپنی ہی طرح کے ہو
دِیں دار زمانے کے، بے دِین طبیعت کے۔۔ #Tabiyat
شوقین مِزاجوں کے ، رنگین طبیعت کے
وہ لوگ بُلا لاؤ ، نمکین طبیعت کے
 
خیرات محبت کی ، پھر بھی نہ ملی ہم کو
ہم لاکھ نظر آئے ، مسکین طبیعت کے
 
دیکھی ھے بہت ہم نے، یہ فلم تعلُّق کی
کچھ بول تکلُّف کے ، کچھ سین طبیعت کے
 
اِس عُمر میں ملتے ہیں، کب یار نشے جیسے
دارُو کی طرح تِیکھے، کوکین طبیعت کے
 
اِک عُمر تو ہم نے بھی ، بھرپُور گُزاری ہے
دو چار مُخالِف تھے ، دو تین طبیعت کے
 
تم بھی تو میاں فاضل، اپنی ہی طرح کے ہو
دِیں دار زمانے کے، بے دِین طبیعت کے۔۔ #Tabiyat