جب تم میرا نام پکارتے ہو، تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے چاندنی رات میں کسی جھیل کی سطح پر خواب اتر آئے ہوں جیسے کسی مقدس دعا کی گونج روح کی گہرائیوں میں روشنی بھر رہی ہو تمہاری آواز میرے نام کو یوں چُھوتی ہے جیسے بادل نرم گھاس کو چومتے ہیں جیسے خوشبو مہکنے سے پہلے ہوا کے کانوں میں کوئی راز کہتی ہو ہر حرف تمہارے لبوں سے نکل کر ستارے کی طرح ٹمٹماتا ہے، روشنی کی لکیر بنتا ہے،اور میرے اندر کہیں ہمیشہ کے لیے نقش ہو جاتا ہے تمہاری پکار میں وہ لطافت ہے جو صبح کی پہلی روشنی میں ہوتی ہے وہ سرگوشی ہے جو پرندوں کے پروں میں بسی ہوتی ہے، وہ لمس ہے جو کسی دعا کے قبول ہونے کی پہلی ساعت میں محسوس ہوتا ہے جب تم میرا نام پکارتے ہو تو یوں لگتا ہے جیسے وقت تھم گیا ہو جیسے کائنات کی ساری آوازیں خاموشی میں تبدیل ہو کر صرف تمہاری صدا کو راستہ دے رہی ہوں اور میں۔۔۔۔۔۔۔ تمہاری زبان کی حدت میں محبت کی ایک لافانی صدا بن جاتی ہوں ✍️ مہوش ملک ©Mehwish Malik #Thinking