Nojoto: Largest Storytelling Platform

مظلوم کشمیر میرے مظلوم وطن،م

مظلوم کشمیر                     

میرے مظلوم وطن،میرے ویران چمن
تیری جرأت کو سلام تیری عصمت کو سلام

جس فضا میں تیری خوشبو کی مہک بسی تھی
اس فضا میں یہ دھماکوں کا دھواں کیوں؟

جن گلیوں میں نھنے پرندوں کی چہچہاہٹ تھی
ان گلیوں میں ماتم کی  ویران محفلیں کیوں؟

جن آنگن میں تیری خوبصورتی کے چرچے تھے
ان آنگن میں تیرے آزاد پرندوں کی لاشیں کیوں؟

جن ندیوں میں پربت سے پھٹے چشمے بہتے تھے
ان ندیوں میں وطن کے نگہبانوں کا خون کیوں؟

 جو شاہیں صفت بچوں کی پرواز کا مرکز ہے
وہاں شاہینوں کا مستقبل تاریک میں کیوں؟

جس ہستی سے تیرے چمن کے پھول آباد ہیں
اس ہستی کے پاک دامن پہ درندوں کا حملہ کیوں؟

 جب دنیا ہے آزاد ،فضا ہے آزاد ،لوگ آزاد ہے
پھر ظالموں کا ظلم مظلوم کشمیریوں پہ کیوں؟

©فہیم الاسلام #poem #kashmir #freedom #indianoccupiedkashmir