Nojoto: Largest Storytelling Platform

تمہاری یاد میں ڈوبی ہوئی اس رات میں تمہیں لکھنے بی

تمہاری یاد میں ڈوبی ہوئی اس رات میں تمہیں لکھنے بیٹھی ہوں
 تمہیں محسوس کر رہی ہوں تو لفظ لفظ تمہاری خوشبو بکھیر رہا ہے 
 میرے محبوب
 تمہاری آنکھوں کی گہرائی میں کھو جانا جیسے ایک خواب سا ہے
جس سے جاگنے کو دل ہی نہیں کرتا
تمہاری وہ دراز قامت
 جیسے آسمان کو چھو لیتی ہو
 میرے دل کو ہمیشہ محفوظ اور مکمل ہونے کا احساس دلاتی ہے
تمہارا چوڑا سینہ
جس پر میں نے کئی بار سر رکھا ہے
وہی تو میری پناہ گاہ ہے
 جب تمہارے مضبوط بازو مجھے اپنے حصار میں لیتے ہیں
 تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا کے تمام دکھ درد کہیں دور بھاگ گئے ہوں 
تمہارے بازوؤں کا گھیرا
جیسے میری کائنات ہے
 ان بازوؤں میں چھپ کر، میں اپنے تمام خوف بھول جاتی ہوں
 تمہارے سینے کی دھڑکنیں
جو میں سن سکتی ہوں، میری روح کے لیے ایک سحر ہیں
جو مجھے ہمیشہ محبت کا یقین دلاتی ہیں
میں چاہتی ہوں کہ ہر لمحہ تمہارے ساتھ گزاروں تمہارے بازوؤں میں محصور رہوں
 اور تمہاری محبت کے سائے میں ہمیشہ خوش رہوں
تمہارے بغیر، میری دنیا نامکمل ہے
 اور تمہارے ساتھ، ہر لمحہ جنت سے کم نہیں 
مہوش ملک

©Mehwish Malik #

mehwishmalik8276

Mehwish Malik

New Creator
streak icon2