مسکراہٹوں کے پردے میں جذبات نہیں کوئی کڑی دھوپ کا سیاہ دن اور رات نہیں کوئی عمارتوں کا جنگل اور اس میں چیختی سڑکیں شہر ہی شہر چاروں سمت مضافات نہیں کوئی ظالم کو ہر ظلم کی سہولت مظلوم کے لئے بس دعا حشر میں ہی ہے ، زمین پر مکافات نہیں کوئی لاکھوں کے درمیاں ہو کر بھی تنہا حضرتِ انساں ہزاروں سے ملتے ہیں خود سے ملاقات نہیں کوئی خوشی ہو یا غم ہر احساس ایک سا ہے دھڑکتے پتھروں میں موجود خیالات نہیں کوئی شہرِ آسیب کی سڑکوں پر چلتی پھرتی لاشیں خود غرضی و انا کے بُت ہیں جذبات نہیں کوئی چہرے پر چہرہ اوڑھے رہتے ہیں سب اداکار یاسر باتوں کا ہیر پھیر اور سچی بات نہیں کوئی ©Yasir Stars #DarkCity #viral #Nojoto #Yasir #Y2023 #Poetry #urdu