میں تم سے کہہ رہا ہوں نا مجھے تم سے محبت ہے کیوں تم اس بات کو سن کے نظر انداز کرتی ہو میں تم کو کتنا چاہتا ہوں تمہیں معلوم ہے یہ بھی وہ تم کو کتنا چاہتا ہے جس پر تم اتنا مرتی ہو تمہاری یاد میں میری سبھی راتیں گزرتی ہیں سبھی راتوں میں تم اپنی اسی کو یاد کرتی ہو میں آہیں بھرتا رہتا ہوں تمہیں مطلب نہیں اس سے مگر اس غیر کی خاطر تم کیوں آہیں بھرتی ہو مجھے ڈر ہے بتانے پر کہیں تم روٹھ نہ جاؤ تمہیں کس بات کا ڈر ہے تم کیوں اتنا ڈرتی ہو ہماری اس محبت میں فرق بس صرف اتنا ہے میں تم سے پیار کرتا ہوں تم اس سے پیار کرتی ہو محمد گلریز ©m #Urdughazal #Gulrez