Nojoto: Largest Storytelling Platform

وہ آج کافی دنوں بعد ڈیرے پر آیا تھا.... آفس کی مصر

وہ آج کافی دنوں بعد ڈیرے پر آیا تھا.... آفس کی مصروفیت سے آج فرصت ملی تھی تو اس نے سوچا کہ ڈیرے کا چکر لگا لیا جائے اور زمینوں کو بھی دیکھ لیا جائے……
وہ زمینوں کا جائزہ لے واپس ڈیرے پر آیا تو مزاروں نے درخت کے نیچے چارپائی اور لسی کا انتظام کر رکھا تھا... وہ ماتھے سے پسینہ پونچھتا چارپائی پر بیٹھ گیا.... مزارعے سے لسی کا گلاس لے کر پیا اور وہیں لیٹ گیا……
درخت کی ٹھنڈی چھاؤں میں سکون محسوس کر تے ہوئے اسے کسی کی بڑی شدت سے یاد آئی……
پھر کچھ یاد آنے پر جیب سے موبائل نکال کر گیلری آن کی اور اس میں سے ایک تصویر کو اوپن کیا……
آج بڑے دنوں بعد اس نے اس تصویر کو کھولا تھا….
"مائی لٹل اینجل..... " وہ تصویر کو زوم کر کے ہر اینگل سے دیکھتے ہوئے سرگوشی میں بولا…..اور دھیرے سے اپنے لب اس تصویر پر رکھ دیئے…..
"جلدی آ جاؤ اپنے شاہ کے پاس…..تمہارا شاہ تمہارے بنا ادھورا ہے...... " پھر دھیرے سے سرگوشی میں بولا اور موبائل کو اپنے دل کے مقام پر رکھ کر آنکھیں موند لیں…….
وہ مسکرا رہا تھا…ہاں آج وہ بڑے عرصے بعد مسکرا رہا تھا.... آج بہت عرصے بعد اس کے گالوں میں گڑھے نمودار ہوئے تھے... جن کو دیکھنے کیلئے ایک جہاں منتظر رہتا تھا…..
اور اس سب کی وجہ ایک دفعہ پھر وہی ہستی بنی تھی..... ہاں وہی ہستی جو اس کی دھڑکنوں کے چلنے کا سبب تھی.......... #jenny. H 😍