اے میرے یار تُجھ کو بَھلا میں کیا دوں گا غَلیظ شخص ہوں تجھ کو فَقط دَغا دوں گا میں دل لگاوں گا تجھ سے کچھ دِنوں کے لیے میں کچھ دِنوں میں یہ بات بھی ُبھلا دوں گا تمہارا خط جو اکثر میں پاس رکھتا ہوں نئے مکان میں جاتے ہی یہ جَلا دوں گا میں بے وفا ہوں خُود بھی میں مانتا ہوں امیر میں اب کی بار خُود کو کَڑی سزا دوں گا یہ چار دوست جو مُجھ پر جاں چِھڑکتے ہیں مُجھے یہ ڈر ہے اِن کو بھی میں گَنوا دوں گا برا بتاوں گا خود کو میں اس کہانی میں میں اِختتام سے پہلے ہی سب مٹا دوں گا #امیر موسیٰ ©امیر مو'سی @ameermoosapoetry #ameermoosa #poetry #pakistan #india #poetry lovers #alonesoul