Nojoto: Largest Storytelling Platform

تجھے مانگنے تیرے در پہ کب نہیں آیا مگر تو میرے حص

تجھے مانگنے تیرے در پہ کب نہیں آیا 
مگر تو میرے حصے میں سب نہیں آیا

یوں بھی ہے کے مجھے تجھ سے کوئی کام نہیں 
میں تیرے پاس مگر بے سبب نہیں آیا

اس نے سیکھ لیے ہیں زخم دینے کے سلیقے
اور میں ہوں کہ درد سہنے کا ڈھب نہیں آیا

دل کے دروازے پہ تالا لگا کے سویا میں 
بڑی ہی دیر تک وہ شخص جب نہیں آیا 

اسے بھولا تو نہیں کہہ سکتے اب شاید 
وہ کئی دن سے گیا کسی شب نہیں آیا 

بڑے دنوں سے تیرا ہجر ڈس رہا تھا مجھے 
میری زبان پہ یہ زہر ۔۔۔ اب نہیں آیا

اس کو رنجش سمجھوں یا پھر انا کا مسئلہ 
ولی اسے جب میں نے بلایا وہ تب نہیں آیا

شاعر زاویار ولی #wali #poetry
تجھے مانگنے تیرے در پہ کب نہیں آیا 
مگر تو میرے حصے میں سب نہیں آیا

یوں بھی ہے کے مجھے تجھ سے کوئی کام نہیں 
میں تیرے پاس مگر بے سبب نہیں آیا

اس نے سیکھ لیے ہیں زخم دینے کے سلیقے
اور میں ہوں کہ درد سہنے کا ڈھب نہیں آیا

دل کے دروازے پہ تالا لگا کے سویا میں 
بڑی ہی دیر تک وہ شخص جب نہیں آیا 

اسے بھولا تو نہیں کہہ سکتے اب شاید 
وہ کئی دن سے گیا کسی شب نہیں آیا 

بڑے دنوں سے تیرا ہجر ڈس رہا تھا مجھے 
میری زبان پہ یہ زہر ۔۔۔ اب نہیں آیا

اس کو رنجش سمجھوں یا پھر انا کا مسئلہ 
ولی اسے جب میں نے بلایا وہ تب نہیں آیا

شاعر زاویار ولی #wali #poetry
zawyarwali4102

zawyar wali

New Creator