Nojoto: Largest Storytelling Platform

اے دوست اب سہاروں کی عادت نہیں رہی تیری تو کیا کسی

اے دوست اب سہاروں کی عادت نہیں رہی
تیری تو کیا کسی کی ضرورت نہیں رہی

اب کے ہماری جنگ ہے خود اپنے آپ سے
یعنی کہ جیت ہار کی وقعت نہیں رہی 

اک بات پوچھنی ہے خدا سے بروزِ حشر
کیا آپ کو بھی ہم سے محبت نہیں رہی؟ 

آسان تو نہیں ہے نا عورت پہ شاعری 
عورت بھی وہ جو ٹوٹ کے عورت نہیں رہی 

عادت اکیلے پن کی جو پہلے عذاب تھی 
اب لطف بن گئی ہے اذیت نہیں رہی 

نادیہ گیلانی

©Ashraf Qureshi
  #raindrops  Adhuri Hayat