Nojoto: Largest Storytelling Platform

White آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو سایہ کو

White آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو 
سایہ کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو 

جب شاخ کوئی ہاتھ لگاتے ہی چمن میں 
شرمائے لچک جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو 

صندل سے مہکتی ہوئی پر کیف ہوا کا 
جھونکا کوئی ٹکرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو 

اوڑھے ہوئے تاروں کی چمکتی ہوئی چادر 
ندی کوئی بل کھائے تو لگتا ہے کہ تم ہو 

جب رات گئے کوئی کرن میرے برابر 
چپ چاپ سی سو جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

©Ashraf Qureshi
  #nightthoughts  Munni Adhuri Hayat sana naaz