Nojoto: Largest Storytelling Platform

# نظم : دنیا کلام و آواز اسماء آر |

نظم : دنیا
کلام و آواز اسماء آرزو

میں عالمِ سراب ہوں
میں حکم میں عتاب ہوں 
نہ وقت کو کرید تُو
میں تو کھلی کتاب ہوں
تُو غور کر  کہ کیا ہوں میں
گناہ کا جواب ہوں 
جہانِ نو بہار سن
قدیم تر تراب ہوں 
فراق جو تمہیں ملا
میں ہی تو وہ حجاب ہوں 
نظر اٹھا کہ دیکھ تُو
میں خانماں خراب ہوں
کبھی عطا کبھی سزا
میں آتِش و گلاب ہوں
کبھی بنی میں گور تو
کبھی بنی شباب ہوں 
سبق ہوں اہلِ علم کا 
طویل تر نساب ہوں
جہانِ معرفت بھی میں
میں علم کی شراب ہوں
ہے حرف حرف لکھ لیا
گھڑی گھڑی حساب ہوں
یہ اختتام ہے مرا؟
کہا ہے سچ حباب ہوں
#poem #Poetry #nazm #duniya #Shayar #Shayari #BeOriginal #Poet
ismaarzoo0341

Isma Arzoo

Silver Star
New Creator
streak icon20

نظم : دنیا کلام و آواز اسماء آرزو میں عالمِ سراب ہوں میں حکم میں عتاب ہوں نہ وقت کو کرید تُو میں تو کھلی کتاب ہوں تُو غور کر کہ کیا ہوں میں گناہ کا جواب ہوں جہانِ نو بہار سن قدیم تر تراب ہوں فراق جو تمہیں ملا میں ہی تو وہ حجاب ہوں نظر اٹھا کہ دیکھ تُو میں خانماں خراب ہوں کبھی عطا کبھی سزا میں آتِش و گلاب ہوں کبھی بنی میں گور تو کبھی بنی شباب ہوں سبق ہوں اہلِ علم کا طویل تر نساب ہوں جہانِ معرفت بھی میں میں علم کی شراب ہوں ہے حرف حرف لکھ لیا گھڑی گھڑی حساب ہوں یہ اختتام ہے مرا؟ کہا ہے سچ حباب ہوں #poem #Poetry #nazm #duniya #Shayar Shayari #BeOriginal #Poet

180 Views