Nojoto: Largest Storytelling Platform

کیا آپ استاد ہیں ؟ میرا چھ سالہ بھانجہ بہت ہی متف

کیا آپ استاد ہیں ؟

میرا چھ سالہ بھانجہ بہت ہی متفکر سر جھکائے بیٹھا تھا ٫
جب اس نے محسوس کیا کہ میں اسے دیکھ رہا ہوں تو وہ اچانک میری طرف لپکا اور بڑے ہی عاجزانہ لہجے  میں کہنے لگا 
" ماما ! آپ کے پاس کوئی اچھا سا قلم ہے ؟ " _______میں نے کہا نہیں .
   منفی جواب سنتے ہی وہ روہانسا ہو گیا اور پھر میری چھوٹی بہن سے چمٹ کر زور زور سے رونے لگا ٫
 روتے ہوئے اس نے کہا کہ " مجھے کل میم کو گفٹ دینا ہے ٫ سارے بچوں نے گفٹ دیا ہے ٫ 
اگر میں نہیں دوں گا تو میم مجھے غریب سمجھ لے گی " .
اس کے اس جملے پر میں ٹھٹک گیا اور پھر میں نے اپنی بہن سے پوچھا کہ
 آخر ہوا کیا ہے جو یہ اس طرح کی باتیں کررہا ہے . بہن نے بتایا کہ " Teacher's Day " پر درجے کے جن بچوں نے
 میم کو گفٹ دیا تھا ٫ میم نے ان بچوں کے ساتھ کیک کاٹ کر انہیں میں تقسیم کردیا ٫ 
جن بچوں نے گفٹ نہیں دیا تھا انہیں کچھ نہیں دیا گیا٫ 
اتفاق ایسا کہ اسے یوم آزادی پر بھی لڈو نہیں ملا ٫
 انہیں باتوں کو لے کر یہ پریشان اور ہم سب کو پریشان کئے ہوئے ہے.

بحیثیت سرپرست میں اساتذہ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ 
اگر مذکورہ رویہ آپ نے اپنایا ہے تو پھر یوم اساتذہ منانے کا حق آپ کو کس نے دیا ؟
 کیا آپ یا آپ کا اسٹاف بچوں کےلئے رول ماڈل ہو سکتا ہے ؟ 
کیا آپ کو اندازہ  بھی ہے کہ آپ کے اس رویے سے بچوں کے ذہن پر کس طرح کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ؟

صابر علی بینائی

©Sabir Ali Beenai teacher day