Nojoto: Largest Storytelling Platform
sabiralibeenai3500
  • 415Stories
  • 7.3KFollowers
  • 5.3KLove
    1.5LacViews

Sabir Ali Beenai

میری ذات ذرہ بے نشاں

  • Popular
  • Latest
  • Repost
  • Video
71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

White  تمہیں میں یاد کرتا ہوں 
لیکن 
 تمہاری بے اعتنائی 
سے دل مغموم ہوتا ہے 
تمہاری بے التفاتی سے 
دل رنجور ہوتا ہے
اس لیے کہ 
ہزاروں خواہشوں کے باوجود  
خود کو تنہا ہی پاتا ہوں 
دل ناداں کو سمجھاتا ہوں 
 پرچار کر سدھاتا ہوں
لیکن وہ ہٹ دھرم ضدی 
ہر بار کہتا ہے 
دل کے ویرانے میں بہار آئے 
بجھے دل کو 
جلا ملے  
ٹوٹتی امیدوں کو سنبھالا ہو
لیکن حیف صد حیف 
تم مجھے شکستہ چھوڑ جاتی ہو
امیدوں پر
گھڑوں پانی پھیر جاتی ہو 
پھر
اپنی خوش فہمیوں پر مجھے افسوس ہوتا 
اپنی خوش خیالی پر میں 
مجھے رونا بھی آتا ہے 
پھر میں خود کو مناتا ہوں 
ہزاروں قصے سناتا ہوں 
پھر وہی ضدی دل
میری ڈھارس بندھانا ہے 
مجھے عاجل بتاتا ہے 
مجھے صابر بتا کر 
صبر کی تلقین کرتا ہے .

©Sabir Ali Beenai احساس

احساس #خیالات

71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

White دل اداس ہے 
وجہ ناپید ہے 
حواس باختہ ہیں
کسی ایک نتیجہ پر پہنچنا محال نظر آتا ہے 
دل کر رہا ہے دنیا و مافیہا سے بے خبر
 صرف خواب خرگوش کے مزے لیے جائیں 
لیکن ذہن کو کچوکے لگاتے اندیشے
  سونے نہیں دیتے

بینائی

©Sabir Ali Beenai #sad_quotes
71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

White آرام طلبی غفلت کا نام ہے 
فرصت ایک پیشہ ور چور ہے

©Sabir Ali Beenai
  #Thinking
71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

White معاندین کی کمزوریوں کا
 سراغ لگا کر ان کی ہیبت کو کم  ہی نہیں
بلکہ بے اثر بھی کیا جا سکتا ہے .

صابر علی بینائی

©Sabir Ali Beenai معاندین

معاندین #خیالات

71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

White 
صاحب جی !!!
ہم تو گراہک کو بھی بھگوان سمجھتے ہیں 
گھر پہنچ کر دیکھا تو
 سارے آم سڑے ہوئے تھے.

صابر علی بینائی

©Sabir Ali Beenai بھگوان کو چونا

بھگوان کو چونا #خیالات

71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

White آپ کا دیا ہوا 
ایک ایک ووٹ  شمار کیا جائے گا 
یاد رکھیں !
آپ کے ووٹ کی  وہی اہمیت ہے 
جو ملک ہندوستان کے صدر  و بقیہ عہدیدران کے ووٹ کی  ہے .
لہذا ووٹ دیں
اور برسرِ اقتدار مسلم مخالف حکومت 
کو شکست فاش سے دوچار کریں .


صابر علی بینائی

©Sabir Ali Beenai #election_2024
71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

White جو بے ربط بولے تو بتیاں پچیس
بھلا ہے جو یک بیت بولے سلیس

مُلا اسد اللہ وجہی
1566_1659

©Sabir Ali Beenai ملا وجہی

ملا وجہی #خیالات

71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

معصوم والدین 

موبائل دے کر  تنبیہ کرتے ہیں کہ موبائل کم استعمال کرو
گاڑی دے کر تنبیہ کرتے ہیں کہ پیدل بھی چل لیا کرو
پیسہ دے کر کہتے ہیں بازارو چیز یں نہ کھایا کرو
آزاد چھوڑ کر کہتے ہیں کہ کام بھی کرلیا کرو
مخلوط کالج میں بھیج  کہتے ہیں کہ آوارگی نہ کیا کرو
خود نماز نہ پڑھ کر کہتے ہیں کہ نماز پڑھا کرو
خود  تمباکو منگا کر کہتے ہیں سگریٹ مت پیا کرو
خود فضول بکتے ہیں لیکن کہتے ہیں کہ کم بولا کرو

صابر علی بینائی

©Sabir Ali Beenai معصوم والدین

معصوم والدین #خیالات

71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

Autumn خود غرض ( Selfish ) انسان
 جوتے میں لگی اس گندگی کی مانند ہے
 جس کی صفائی کے بغیر 
چند قدم چلنا بھی دوبھر معلوم ہوتا ہے.

صابر علی بینائی

©Sabir Ali Beenai #خود غرض Selfish انسان

#خود غرض Selfish انسان #خیالات

71efafed568aad46f88dcb0d717bcf04

Sabir Ali Beenai

بدترین نشہ تقوی کا نشہ ہے.

ممبئی کی لوکل ٹرین ہے 
پوری بوگی تلک دھاریوں سے بھری ہوئی ہے 
 کچھ لوگوں نے ایئرفون لگا رہے ہیں اور کچھ اونگھ رہے ہیں کچھ موبائل کی اسکرین پر انگلیاں پھیر رہے ہیں. اسی بوگی میں سامنے والی سیٹ پر ایک مولوی صاحب دنیا و مافیہا سے بے خبر بآواز بلند قرآن کریم کی تلاوت کررہے ہیں 
جس کی آواز کم و بیش پوری بوگی میں سنائی دے رہی ہے ٫ جس کے سبب لوگوں کی نگاہیں گاہے بگاہے آواز کا تعاقب کرتے ہوئے ان تک پہنچ رہی ہیں 
مولوی صاحب کی بھنبھناہٹ بھری وہ بے سری آواز لوگوں پر گراں گزر رہی ہے لیکن مولوی صاحب کو اس بات کا بالکل  اندازہ نہیں ٫ وہ اپنی تلاوت میں مست و مگن گویا زبان حال سے کہہ رہے ہوں کہ آج میں تم سب کو قرآن کی آیتیں سنا سنا کر مجبور کردوں گا کہ تم مشرف باسلام ہو جاؤ جیسے جنوں کی جماعت نے اسلام قبول کیا تھا  .
انہیں یہ پتہ ہونا چاہیے کہ جن آیات کو سن کر جن حلقہ بگوشان اسلام ہوئے تھے وہ رمضانی نصاب کا حصہ نہیں تھا جسے پورا کرنے کی ہوڑ میں آپ لگے ہوئے ہیں .

©Sabir Ali Beenai نصاب رمضانی

نصاب رمضانی #خیالات

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile