پرانے وقت میں کچھ لوگ میرے خاص بھی تھے بچھڑتے وقت ان میں سے کچھ اداس بھی تھے جو ڈوبتے ہوئے چہرے پہ میرے حیرت تھی تماش بنیوں میں کچھ یار میری آس بھی تھے میں ہنسنے لگتا تو مجھ کو گلے لگا لیتے وہ میرے یار جو لہجہ شناس بھی تھے اے ساقیا تو نے دیکھا نہیں کیا محفل میں ہمارے ہاتھ میں خالی دو گلاس بھی تھے یہ جن پہ مان ہے تجھ کو کہ صرف تیرے ہیں بھلے زمانے میں یہ لوگ میرے پاس بھی تھے #امیر موسیٰ ©امیر مو'سی پرانے وقت میں کچھ لوگ میرے خاص بھی تھے بچھڑتے وقت ان میں سے کچھ اداس بھی تھے جو ڈوبتے ہوئے چہرے پہ میرے حیرت تھی تماش بنیوں میں کچھ یار میری آس بھی تھے میں ہنسنے لگتا تو مجھ کو گلے لگا لیتے وہ میرے یار جو لہجہ شناس بھی تھے