Nojoto: Largest Storytelling Platform

White پت جھڑ میں بہاروں کی فضا ڈُھونڈ رہا ھے پاگل

White پت جھڑ میں بہاروں کی فضا ڈُھونڈ رہا ھے
پاگل ہے____ جو دُنیا میں وَفا ڈُھونڈ رہا ھے

خُود اپنے ہی ہاتھوں سے وہ گھر اپنا جلا کر
اَب سر کو چُھپانے کی___ جگہ ڈُھونڈ رہا ھے

کل رات کو یہ شخص____ ضیا بانٹ رہا تھا
کیوں دِن کے اُجالے میں___ دِیا ڈُھونڈ رہا ھے

شائد کہ ابھی اُس پہ______ زوال آیا ہوا ھے
جُگنُو جو اندھیرے میں__ ضیا ڈُھونڈ رہا ھے

کہتے ہیں کہ ہر جاہ پہ______ موجُود خُدا ھے
یہ سُن کے وہ پتَّھر میں___ خُدا ڈُھونڈ رہا ھے

اُسکو تو کبھی مُجھ سے محبت ہی نہیں تھی
کیوں آج وہ پھر میرا ______پتہ ڈُھونڈ رہا ھے

کِس شہرِ مُنافِق میں______ یہ تُم آ گۓ ساغر
اِک دُوجے کی ہر شخص __خطا ڈُھونڈ رہا ھے

©Ashraf Qureshi
  #Couple  sana naaz Adhuri Hayat Munni