Nojoto: Largest Storytelling Platform

Blue Moon یکسر جو اونچائیوں سے گرا دیا تم نے بکھرے

Blue Moon یکسر جو اونچائیوں سے گرا دیا تم نے
بکھرے جسم کے ٹکڑے تم اٹھانے دو گے؟ 
اب خوابوں کی امید سے بندھا ہے دامن
آنکھ کی پلکوں میں انہیں آنے دوگے؟ 
یوں نظر اٹھی تو نگاہیں جھک ہی گئی
آنکھ سے دل تک کا رشتہ نبھانے دوگے؟ 
بےبسی تھی میری امیدوں کی مایوسی
میری خاطر کیا کبھی انہیں جانے دو گے؟ 
کتنی مجبوری ہے  احساس میں یوں تنہا
اس قدم کے لیے اب سکون کیا پانے دوگے؟ 
رات کا سناٹا اور اس پر پھر خوف کا سایہ
دل میں لرزتے اشاروں کو تو ملانے دوگے؟ 
داغ دل کے جو لگے ہیں گہرے گہرے زخم 
گیلے مرہم کو ذرا کچھ دیر سکھانے دوگے؟
یہ زہر ہلال ہے اور روح بھی کانپتی ہے 
جسم کی دستک کو کچھ دیر ستانے دوگے؟ 
اب تو ملتا نہیں دل کا ہمدرد یہاں راحت
کوئی مسیح کوئی طیب تم  لانے دوگے؟

©Ashraf Qureshi
  #bluemoon  Munni Adhuri Hayat