یہ لوگ جو محبت کو ایک دن میں سمیٹنا چاہتے ہیں جو چند سرخ گلابوں، چند لفظوں اور تحفوں میں عشق کا حساب لگاتے ہیں انہیں کیا خبر کہ محبت کوئی تقویم کی محتاج نہیں؟ یہ جو جذبات کی قیمت لگاتے ہیں لمحاتی مسکراہٹوں کے بدلے مجھے نہیں معلوم ان کے دلوں میں محبت کی کیا ساعتیں بیتی ہیں میری محبت کسی ایک دن کی محتاج نہیں یہ تو ازل سے میرے دل میں تمہارے نام کی شمع جلائے ہوئے ہے میرے محبوب تمہارے لئے تو ہر دن محبت کا ہے ✍️ مہوش ملک ©Mehwish Malik #Thinking