اے جمالِ بے نظیر اے خوشبوؤں کے موسم! طلوعِ فجر سے عشا تک۔۔۔ ایک دن کا سوال ہے اے روشنیوں کے تاجدار اے کائنات کی سب سے حسین حقیقت! بس ایک دن کہ جب میرے خوابوں کے افق پر تیری موجودگی کا عکس ہو میں جیتے جی مرجھائے ہوئے لمحوں کو نکھار سکوں زندگی کی وہ ساعتیں گزار سکوں جو تیری قربت کی مہک سے معطر ہوں اے میری زندگی کے افسانے کے مرکزی کردار! مجھے ایک دن دے ایسا دن جو طلوعِ فجر سے عشا تک محبت کے رنگوں میں بھیگا ہوا ہو جہاں صرف تُو ہو،اور میں۔۔۔۔۔۔ تاکہ میں اُس دن کو اپنی یادوں کے آئینے میں ہمیشہ کے لیے قید کر سکوں اور ہر لمحہ،جب دل تھکے تو اُس دن کی روشنی سے خود کو جِلا دے سکوں اے میرے دل کے ساحل پر اترنے والے مہتاب مجھے فقط ایک دن کا تحفہ دے تا کہ میں صدیوں کا سکون پا لوں ✍️ مہوش ملک ©Mehwish Malik #