Nojoto: Largest Storytelling Platform

🍁 ایک گھر، ایک چھت، ایک کمرہ! وہی کمرہ جو میں اپن

🍁
ایک گھر، ایک چھت، ایک کمرہ!
وہی کمرہ جو میں اپنے ہاتھوں سے سجاؤں گی۔
تمہاری کتابیں، میرا میک اپ اور پرفیومز۔
تمہارے سائیڈ ٹیبل پر میرے جھمکے۔
بستر کی چادر میں وہ چند سلوٹیں۔
کونے میں ایک الماری، جس میں میری چیزیں ہمیشہ تمہاری چیزوں سے زیادہ ہوں گی،
تم مجھ سے لڑوگے کہ میں ہر چیز کی جگہ کیوں بدل دیتی ہوں؟
میں تنگ آ کر یاد دلاؤں گی کہ اگر ہر چیز اپنی مخصوص جگہ پر واپس رکھ دی جائے تو یہ شکایت ہی نہ ہو۔
صبح صبح تمہیں سامنے پڑے موزے نظر نہیں آئیں گے،
تم آوازیں دے دے کر پورا گھر سر پہ اٹھا لو گے۔
کچن سے دوڑتی ہوئی پھر میں ہی آؤں گی اور موزے پکڑاتے ہوئے کہوں گی،
آج شاید پھر بریڈ جل جائے، تمہیں جلا ہوا ناشتہ کیوں اتنا پسند ہے؟
تم مسکراؤ گے، تھوڑا اتراؤ گے اور کہوگے،
مجھے اچھا لگتا ہے جب تم میرے کام کرتی ہو، روز تم ہی مجھے تیار کیا کرو!
یہ سن کر میں پھر پگھل جاؤں گی 
اور اس وقت کمرے کی بگڑی ہوئی حالت بھی مجھے پریشان نہیں کرے گی۔
تمہارے جانے کے بعد میں ایک ایک چیز صاف کروں گی،
تمہارے کپڑے واپس انکی جگہ پر رکھوں گی،
بستر ٹھیک کروں گی،
تمہارے تکیے سے اڑتی خوشبو مجھے تمہاری یاد دلائے گی
اور میں خود سے اعتراف کروں گی کہ
مجھے پھر سے تم سے پیار ہو گیا ہے! ⁦♥️⁩✨

#Zari #love#you#nojoto

imanfatima3453

Zari

New Creator